Tazkirul Quran (Urdu) · Kneeling (Al-Jathiyah)
Tazkirul Quran, Qur’an 45:21–22
Kneeling (Al-Jathiyah)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
جو شخص یہ خیال کرے کہ آدمی اچھا بن کر رہے یا برا بن کر، سب برابر ہے۔ آخر کار دونوں ہی کو مرکر مٹ جانا ہے، وہ نہایت غلط خیال اپنے دماغ میں قائم کرتا ہے۔ ایسا سمجھنا اس شعورِ عدل کے خلاف ہے جو ہر آدمی کی فطرت میں پیدائشی طورپر موجود ہے۔ نیز یہ کائنات کی اس معنویت کا انکار کرنا ہےجو اس کے نظام میں کمال درجہ میں پائی جاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان کی اندرونی فطرت اور اس کے باہر کی وسیع کائنات دونوں اس کو سراسر باطل ثابت کرتے ہیں کہ زندگی کو ایک ایسی بے مقصد چیز سمجھ لیا جائے جس کا کوئی انجام سامنے آنے والا نہیں۔