Tazkirul Quran (Urdu) · Kneeling (Al-Jathiyah)
Tazkirul Quran, Qur’an 45:27–29
Kneeling (Al-Jathiyah)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
جو لوگ الله کی بنیاد پر دنیا میں کھڑے ہوں وہ حق کی بنیاد پر کھڑے ہوتے ہیں۔ اور جو لوگ اس کے سوا کسی اور بنیاد پر کھڑے ہوں وہ باطل کی بنیاد پر کھڑے ہوئے ہیں۔ ایسے تمام لوگ آخرت میں بے زمین ہو کر رہ جائیں گے۔ کیوں کہ انھوں نے جس چیز کو بنیاد سمجھ رکھا تھا وہ کوئی بنیاد ہی نہ تھی۔ وہ محض دھوکا تھا جو حقیقت حال کے کھلتے ہی ختم ہوگیا۔
اعمال کو لکھوانے سے مراد معروف معنوں میں قلم سے لکھوانا نہیں ہے۔بلکہ اعمال کو ریکارڈ کرانا ہے۔ انسان کی نیت، اس کا قول اور اس کا عمل سب نہایت صحت کے ساتھ خدائی انتظام کے تحت ریکارڈ ہورہا ہے۔ آخرت میں انسان کے ساتھ جو معاملہ کیا جائے گا وہ عین اس ریکارڈ کے مطابق ہوگا۔ یہ ریکارڈ اتنا زیادہ حقیقی ہوگا کہ کسی کے لیے ممکن نہ ہوگا کہ اس سے انکار کرسکے۔