Tazkirul Quran (Urdu) · Kneeling (Al-Jathiyah)
Tazkirul Quran, Qur’an 45:33–35
Kneeling (Al-Jathiyah)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
موجودہ دنیا میں آدمی جب برائی کرتا ہے تو اس کے برے نتائج فوراً اس کے سامنے نہیں آتے۔ یہ چیزاس کو دلیر بنادیتی ہے۔ اس کو جب اس کی بدعملی سے ڈرایا جاتا ہے تو وہ سنجیدگی کے ساتھ اس کو سننے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔ مگر آخرت میں اس کی برائیوں کے نتائج اس کی آنکھوں کے سامنے آجائیں گے۔ وہ اپنی بداعمالیوں میں پوری طرح گھر چکا ہوگا۔ اس وقت وہ اس حق کا اقرار کرلے گا جس کو دنیا میں اس نے اتنا بے قیمت سمجھا تھا کہ وہ اس کا مذاق اڑاتا رہا۔
آخرت میں انسان اس حق کا اقرار کرے گا جس کو وہ دنیا میں جھٹلاتا رہا۔ مگر وہاں اس کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ کیوں کہ حق کا اقرار غیب کی سطح پر قیمت رکھتا ہے، نہ کہ شہود کی سطح پر۔