Tazkirul Quran (Urdu) · Kneeling (Al-Jathiyah)
Tazkirul Quran, Qur’an 45:36–37
Kneeling (Al-Jathiyah)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
کائنات بے پناہ حد تک عظیم ہے، اس لیے اس کا خالق ومالک بھی وہی ہوسکتا ہے جو بے پناہ حد تک عظیم ہو۔ اور یہ عظیم ہستی ایک خدا کے سوا کوئی اور نہیں ہوسکتی۔ کوئی آدمی سنجیدگی کے ساتھ جرأت نہیں کرسکتا کہ وہ ایک خدا کے سوا کسی اور کو کائنات کا خالق ومالک قرار دے۔ پھر جب کائنات کا خالق ومالک صرف ایک ہستی ہے تو لازم ہے کہ ساری تعریف بھی اس کی ہو۔ انسان اپنی ساری توجہ اسی کی طرف لگائے، وہ اس کو اپنا سب کچھ بنا لے۔
موجودہ دنیا میں انسان کا وہی رویہ صحیح رویہ ہے جو کائنات کی عظمت وحکمت کے مطابق ہو۔ جس رویہ میں کائنات کی عظمت وحکمت سے مطابقت نہ پائی جائے وہ باطل ہے۔ ایسا رویہ انسان کو کامیابی تک پہنچانے والا نہیں۔