Tazkirul Quran (Urdu) · The Sand Dunes (Al-Ahqaf)

Tazkirul Quran, Qur’an 46:1–3

The Sand Dunes (Al-Ahqaf)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

کائنات کا مطالعہ بتاتا ہے کہ اس میں ہر طرف حکمت اور معنویت ہے۔ پھر ایک ایسا کارخانہ جو اپنے آغاز میں بامعنی ہو وہ اپنے اختتام میں بے معنی کیسے ہوجائے گا۔

حق اپنی ذات میں نہایت محکم چیز ہے۔ وہ کائنات کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ اس کے باوجود کیوں ایسا ہے کہ جب لوگوں کے سامنے حق پیش کیا جاتا ہے تو وہ اس کا انکار کردیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ موجودہ دنیامیں لوگوں کو حق کی صرف خبر دی جارہی ہے۔ آخرت میں یہ ہوگا کہ حق واقعہ بن کر لوگوں کے اوپر ٹوٹ پڑے گا۔ اس وقت وہی لوگ حق کے سامنے ڈھہ پڑیں گے جو اس سے پہلے حق کو غیر اہم سمجھ کر اس کو نظر انداز کررہے تھے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page