Tazkirul Quran (Urdu) · The Pen (Al-Qalam)

Tazkirul Quran, Qur’an 68:17–33

The Pen (Al-Qalam)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

اس دنیا میں آدمی جو کچھ کماتا ہے۔ وہ بظاہر کھیت سے یا اور کسی چیز سے ملتا ہوا نظر آتا ہے۔ مگر حقیقۃً وہ خدا کا دیا ہوا ہوتا ہے۔ ان کا شکرانہ یہ ہے کہ آدمی ان چیزوں کو اپنی ذاتی چیز نہ سمجھ لے، ان کو خدا کا عطیہ سمجھے اور اس میں دوسرے بندگان خدا کا حصہ نکالے اس کی کمائی میں اللہ تعالیٰ برکت عطا فرمائے گا۔ خدا کی نعمت پانے کے بعد ’’مناع للخیر‘‘ (بھلائی کو روکنے والا)بن جانا خدا کو سخت ناپسندہے۔ جو شخص اپنی کمائی کو اپنی لیاقت کا نتیجہ سمجھے اور دوسروں کا حق انہیں دینے پر راضی نہ ہو۔ اس کی کمائی اس کو فائدہ نہ دے سکے گی۔ اس قسم کا فعل نہ صرف آخرت میں آدمی کے لیے بوجھ بنے گا، بلکہ اندیشہ ہے کہ دنیا میں بھی ملی ہوئی نعمت اس سے چھین لی جائے۔ یہ خدا کا اٹل قانون ہے۔ کبھی وہ کسی کے لیے دنیا میں بھی ظاہر ہوجاتا ہے اور آخرت میں تو لازماً وہ ہر ایک کے حق میں ظاہر ہوگا۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page