Tazkirul Quran (Urdu) · The Ascending Stairways (Al-Ma‘arij)

Tazkirul Quran, Qur’an 70:36–39

The Ascending Stairways (Al-Ma‘arij)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

جو لوگ ناحق پر کھڑے ہوئے ہوں وہ اس وقت اپنی حیثیت کو ختم ہوتا ہوا محسوس کرتے ہیں جب کہ ان کے سامنے حق کی کھلی کھلی دعوت پیش کردی جائے۔ وہ ایسی دعوت کو زیر کرنے کے لیے اس پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ ان کی نامعقول روش انہیں جہنم کی طرف لے جارہی ہوتی ہے۔ مگر اپنی جھوٹی خوش فہمی کے تحت وہ یہی سمجھتے رہتے ہیں کہ وہ جنت کی طرف اپنا تیزرفتار سفر طے کر رہے ہیں۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page