Tazkirul Quran (Urdu) · Those that are Sent Forth (Al-Mursalat)

Tazkirul Quran, Qur’an 77:29–40

Those that are Sent Forth (Al-Mursalat)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

آخرت کی ہولناکیاں جب سامنے آئیں گی تو انسان ان کے مقابلہ میں اپنے آپ کو بالکل بے بس پائے گا۔ اس وقت ان لوگوں کا بولنا بند ہوجائے گا جو دنیا میں اس طرح بولتے تھے جیسے کہ ان کے الفاظ کا ذخیرہ کبھی ختم ہونے والا نہیں ۔ اس وقت صاف نظر آئے گا کہ کون شخص ناحق پر تھا اگرچہ وہ خوبصورت الفاظ بول کر اپنے کو حق پرست ثابت کیے ہوئےتھا۔ کون شخص اللہ کے سوا دوسروں کی پرستش میں مبتلا تھا اگر چہ زبان سے وہ اللہ کا نام لیتے ہوئے نہیں تھکتا تھا۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page