Tazkirul Quran (Urdu) · The Tidings (Al-Naba’)
Tazkirul Quran, Qur’an 78:18–30
The Tidings (Al-Naba’)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
دنیا میں سرکشی انسان کو بہت لذیذ معلوم ہوتی ہے کیوں کہ وہ اس کی انا کو تسکین دیتی ہے۔ مگر انسان کی سرکشی جب آخرت میں اپنی اصل حقیقت کے اعتبار سے ظاہر ہوگی تو صورت حال بالکل مختلف ہوجائے گی۔ جس چیز سے آدمی دنیا میں لذت لیا کرتا تھا، اب وہ اس کے لیے ایک بھیانک عذاب بن جائے گی۔