Tazkirul Quran (Urdu) · The Tidings (Al-Naba’)

Tazkirul Quran, Qur’an 78:31–40

The Tidings (Al-Naba’)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

جنت کا ماحول لغو اور جھوٹی باتوں سے پاک ہوگا۔ اس لیے جنت کی لطیف و نفیس دنیا میں بسانے کے لیے صرف وہی لوگ چنے جائیں گے جنہوں نے موجودہ دنیا میں اس اہلیت کا ثبوت دیا ہو کہ وہ لغو اور جھوٹ سے دور رہ کر زندگی گزارنے کا ذوق رکھتے ہیں ۔

جب قیامت آئے گی اور سارے لوگ خدا کے حضور جمع کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی اس کمائی کو دیکھیں جو انھوں نے اپنے آگے کے لیے کی تھی۔ اس وقت منکر اور سرکش کا یہ حال ہوگا کہ جب وہ اپنے انجام کو دیکھے گا تو کہہ اٹھے گا ’’اے کاش میں مٹی ہوتا‘‘۔

حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایات میں آتا ہے کہ جب آپ کا آخر وقت آگیا تو آپ کے صاحبزادے آپ کا سر اپنی ران پر رکھے ہوئے تھے حضرت عمر نے کہا اے عبداللہ ، میرار خسارزمین سے ملادے (أَلْصِقْ ‌خَدِّي ‌بِالْأَرْضِ يَا عَبْدَ اللهِ)۔ آپ کے صاحبزادے نے ایسا ہی کیا۔ اس کے بعد حضرت عمر نے اپنا چہرہ زمین پر رکھ کر کہا اے عمر تیری خرابی ہے اور تیری ماں کی خرابی ہے ، اگر خدا نے مجھے معاف نہ کیا۔ اس کے بعد آپ کی وفات ہوگئی (وَيْلَكَ وَوَيْلَ أُمِّكَ يَا عُمَرُ إِنْ لَمْ يَغْفِرِ اللهُ لَكَ. ثُمَّ قُبِضَ رَحِمَهُ اللهُ) المعجم الکبیر للطبرانی، حدیث نمبر 579۔

جو بات کا فر کی زبان سے آخرت میں نکلے گی وہ مومن کی زبان سے اسی دنیا میں نکل رہی ہے۔ کا فرموت کے بعد آنے والی دنیا میں چاہے گا کہ کاش وہ مٹی میں مل جاتا۔ مومن موت سے پہلے کی دنیا میں کہہ رہا ہے کہ مجھے مٹی میں ملا دو۔ خدا جب سامنے ظاہر ہو جائے گا توکس کی مجال ہے کہ اس سے سرکشی کرے۔ اس وقت ہر آدمی اس کے سامنے جھک جائے گا۔ مگر خدا کے لیے جھکنا صرف وہ معتبر ہے جو خدا کے سامنے آنے سے پہلے ہو۔ یہی کا فراورمومن کا فرق ہے ۔ کا فراس وقت جھکے گا جب خدا کی ذات اس کے سامنے ظا ہر ہو جائے ۔ مگرمومن وہ انسان ہے جو اس وقت خدا کے لیے جھک جاتا ہے جب کہ خدا ابھی غیب کے پردہ میں چھپا ہوا ہے۔ دنیا میں لوگ خدا کے نافرمان صرف اس لیے ہیں کہ خدا آج ان کے سامنے موجود نہیں ۔ جب خدا اپنی تمام طاقتوں کے ساتھ دکھائی دینے لگے تو کوئی اس کے سامنے سرکشی نہیں کر سکے گا ۔ حقیقت یہ ہے کہ جو کچھ کافر پر آخرت میں گزرنے والاہے وہ مومن پر اسی دنیا میں گزر جاتا ہے ۔ کا فرخدا کو دیکھ کر ڈھ پڑے گا۔ مومن وہ ہے جو خدا کو دیکھے بغیر ڈھ پڑے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page