Tazkirul Quran (Urdu) · The Tidings (Al-Naba’)

Tazkirul Quran, Qur’an 78:1–17

The Tidings (Al-Naba’)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

عرب کے لوگ آخرت کے منکر نہ تھے ۔البتہ وہ آخرت کی اس نوعیت کے منکر تھے جس کی انہیں قرآن میں خبر دی جا رہی تھی۔ یعنی انہیں اس باب میں شبہ تھا کہ ’’محمد‘‘ کو نہ ماننے سے وہ آخرت کے عالم میں ذلیل و خوار ہوجائیں گے۔

موجودہ دنیا میں جو طبیعی واقعات ہیں وہ آخرت کے دن کی طرف اشارہ کرنے والے ہیں۔ ہماری دنیا کا حال تقاضا کرتا ہے کہ اسی کے مطابق اس کا ایک مستقبل ہو۔ اس پہلو سے غور کیا جائے تو یہ ماننا پڑتا ہے کہ اس عظیم آغاز کا ایک عظیم انجام آنے والا ہے۔ یہ دنیا یوں ہی بے انجام ختم ہوجانے والی نہیں۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page