Tazkirul Quran (Urdu) · The Pluckers (Al-Nazi‘at)

Tazkirul Quran, Qur’an 79:1–14

The Pluckers (Al-Nazi‘at)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

ہر سال دنیا میں یہ منظر دکھائی دیتا ہے کہ بظاہر ہر طرف سکون ہوتا ہے۔ اس کے بعد تیز ہوائیں چلتی ہیں۔ وہ بادلوں کو اڑانا شروع کرتی ہیں۔ پھر وہ بارش برساتی ہیں۔ جلد ہی بعد لوگ دیکھتے ہیں کہ جہاں خالی زمین تھی وہاں ایک نئی دنیا نکل کر کھڑی ہوگئی ہے۔ فطرت کا یہ واقعہ آخرت کے امکان کو بتاتا ہے۔ یہ تمثیل کی زبان میں بتا رہا ہے کہ موجودہ دنیا کے اندر سے آخرت کی دنیا کا بر آمد ہونا اتنا ہی ممکن ہے جتنا خالی زمین سے سر سبز زمین کا ظہور میں آنا۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page