Urdu book · عائشہ صدیقہ امت کی عظیم معلمہ

عائشہ صدیقہ امت کی عظیم معلمہ

Urdu book, p. 51

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن کے اس حوالے سے مذکورہ توجیہ کی تصدیق ہوتی ہے۔ نیکی دور میں رسول اللہ ﷺ کو اس قسم کی تائیدات برابر ملتی رہیں۔ پہلے بنو ہاشم، اس کے بعد خدیجہ کا خاندان، اس کے بعد حضرت ابوبکر کا خاندان۔ یہ رسول اللہ کے لیے ایک فطری تائید تھی، جو نسبی اور سہری تعلقات کی بنیاد پر آپ کو حاصل ہوئی۔ حضرت عائشہ کے ساتھ آپ کے نکاح کو اس پس منظر میں دیکھا جائے تو وہ نہایت با معنی نظر آئے گا۔ خاص طور پر حضرت ابو بکر صدیق کا معاملہ بہت زیادہ اہم ہے۔ وہ رسول اللہ کی زندگی میں آپ کے ایک اہم ساتھی بنے، اور رسول اللہ کی زندگی کے بعد بھی انھوں نے خلیفہ کی صورت میں اسلام کے استحکام کے لیے نہایت اہم رول ادا کیا۔ (الرسالہ، اپریل 2017) نکاح کی حکمت جیسا کہ معلوم ہے، عائشہ صدیقہ کا نکاح جب پیغمبر اسلام ﷺ سے ہوا اُس وقت ان کی عمر دس سال سے کم تھی۔ نکاح کے بعد وہ پورے مدنی دور میں پیغمبر اسلام ﷺ کے ساتھ رہیں۔ یہ مدنی دور جو دس سال پر مشتمل ہے، اسلام کی ابتدائی تاریخ کا سب سے زیادہ پر از واقعات (eventful) دور کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس پورے مدنی دور میں وہ مسلسل طور پیغمبر اسلام ﷺ کے ساتھ رہیں، حتی کہ وہ سفر میں بھی آپ کے ساتھ ہوتی تھیں۔ اس طرح یہ دس سالہ زمانہ عائشہ صدیقہ کے لیے گویا ایک زندہ مدرسہ کے ساتھ وابستگی کا زمانہ ہے۔ کم عمری میں عائشہ صدیقہ کا نکاح جب پیغمبر اسلام ﷺ کے ساتھ ہوا اس کا اصل مقصد یہی تھا۔ عائشہ صدیقہ اس وقت اپنی عمر کے اس حصہ میں تھیں جس کو تشکیلی دور (formative period) کہا جاتا ہے۔ نفسیات کا مطالعہ بتاتا ہے کہ تقریباً دس

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page