Urdu book · آخرت کا سفر

آخرت کا سفر

Urdu book, p. 13

By Maulana Wahiduddin Khan

جو اس سے ہمیشہ کے لیے چھوٹ گئی ، اور اس کے آگے وہ دنیا ہوگی جہاں اس کو کامل بے سروسامانی کے ساتھ ابدی طور پر رہنا ہے ۔ دانش مند وہ ہے جو اس آنے والے دن کے لیے اپنے آپ کو تیار کرے ۔ بریک ان ہسٹری گورنمنٹ سروس کے قاعدوں میں سے ایک قاعدہ یہ ہے کہ اگر کوئی ( without an approved leave ) سرکاری ملازم بغیر رخصت دفتر میں حاضر نہ ہو ، تو گورنمنٹ کو یہ حق ہوتا ہے کہ وہ اس کو ( break in service ) شکست ملازمت کا کیس قرار دے دے ۔ شکست ملازمت کا مطلب یہ ہے کہ اس کی سینیرٹی ( seniority ) ختم ہو جائے گی ۔ وہ حقوق ملازمت کے اعتبار سے واپس ہو کر اپنے پہلے دن کے حال پر پہنچ جائے گا ، جب کہ اس کا تقرر ہوا تھا ، اس کے لیے ملازمت کے پچھلے ایام کے اعتبار

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page