Urdu book · آخرت کا سفر

زندگی کے اُس پار

Urdu book, p. 25

By Maulana Wahiduddin Khan

آپ سے چھن چکے ہوں۔ آپ کے پاس آنکھ ہو، مگر وہاں دیکھنے کے لیے خارجی روشنی موجود نہ ہو۔ آپ کے پاس منہ ہو، لیکن کھانے کی چیزیں وہاں سے غائب ہو چکی ہوں ۔ آپ کے پاس پاؤں ہو، مگر وہاں متوازن کشش والی زمین آپ کے پاؤں کے نیچے موجود نہ ہو، مزید یہ کہ وہاں آپ اکیلے ہو گئے ہوں۔ آپ کے تمام اپنے لوگ آپ کا ساتھ چھوڑ چکے ہوں۔ یہ کوئی فرضی بات نہیں۔ یہی صورتِ حال ہر عورت اور ہر مرد کے ساتھ موت کے بعد پیش آنے والی ہے، اور موت ہر عورت اور ہر مرد پر لازماً آنے والی ہے۔ کوئی بھی شخص جو آج زندہ ہے، وہ ضرور ایک دن مرے گا۔ اور پھر موت کے بعد وہ اپنے آپ کو جس دنیا میں پائے گا، وہ وہی دنیا ہوگی جس کا بیان اوپر کیا گیا۔ یہ آنے والا دن ہر ایک کی طرف دوڑا چلا آ رہا ہے۔ ہر عورت اور ہر مرد کی پہلی ضرورت یہ ہے کہ وہ اس آنے والے دن کو جانے اور اس کے لیے تیاری کرے۔ وہ دن جب آئے گا، تو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page