آخرت کا سفر
Urdu book, p. 30
By Maulana Wahiduddin Khan
حاصل کرلیتا ہے۔ انسان کی یہ حیثیت بھی کامل طور پر صرف وقتی ہے۔ موت اچانک ہر آدمی سے اس کی یہ حیثیت چھین لیتی ہے۔ موت کے بعد اگلی دنیا میں ہر آدمی اس طرح داخل ہوتا ہے کہ اس کا سامانِ حیات بھی اس سے چھن جاتا ہے، اور اس کی بنائی ہوئی تاریخ بھی اس سے جدا ہوجاتی ہے۔ اس الم ناک انجام سے صرف وہ شخص مستثنیٰ ہے جس نے موت سے پہلے، موت کے بعد آنے والے حالات کے لیے پیشگی طور پر تیاری کی ہو۔ موت کے بعد کی دنیا ایک دن میں اپنے کمرے میں بیٹھا ہوا تھا۔ باہر سے ایک گیت کے الفاظ سنائی دئیے۔ اس کی ایک لائن یہ تھی_ کیسے بیتیں گی وہ راتیں، کیسے بیتیں گے وہ دن۔ یہ سن کر اچانک میرا ذہن موت کے بعد کی زندگی کی طرف منتقل ہوگیا۔ میں نے سوچا کہ موت سے پہلے کے مرحلۂ حیات میں انسان کو سب کچھ حاصل ہے، اس کو پیاس لگتی ہے تو یہاں پانی موجود ہے۔ اس کو بھوک لگتی ہے تو یہاں مختلف قسم کے کھانے موجود ہیں۔ اسی طرح اس کی ضرورت کی تمام چیزیں اس

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader