Urdu book · آخرت کا سفر

آخرت کا سفر

Urdu book, p. 37

By Maulana Wahiduddin Khan

واقعہ کے ذریعہ بتایا جاتا ہے کہ انسان کیا ہے اور اس کا آخری انجام کیا۔ اپنی نمازِ جنازہ دہلی میں ایک مسلمان کی موت ہوئی ۔ نمازِ جنازہ پڑھانے کے بعد ان کو ایک مقامی قبرستان میں دفن کیا گیا۔ مولانا محمد ذکوان ندوی نے بتایا کہ وہ اس نماز میں شریک تھے ۔ نماز شروع ہونے والی تھی تو ان کے پاس کھڑے ہوئے ایک مسلمان نے پوچھا فرض کی نیت کروں یا سنت کی نیت کروں ۔ انھوں نے کہا کہ خود اپنی نماز جنازہ کی نیت کرو ۔ اُس آدمی کو حیرانی ہوئی ۔ بعد کو انھوں نے اس آدمی سے کہا کہ کسی کے مرنے پر جنازہ کی نماز پڑھنا محض ایک رسم نہیں، وہ ایک سنگین حقیقت کی یاد دہانی ہے، یہ حقیقت کہ مرنے والے کی جس طرح موت ہوئی ہے ، اُسی طرح میری موت بھی ہونے والی ہے ۔ باجماعت نمازِ جنازہ دراصل اِسی حقیقت کی یاد دہانی ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page