Urdu book · اسلام

شاکلہ

Urdu book, p. 124

By Maulana Wahiduddin Khan

(۷۲۰۔ ۶۸۲ء) کو نامزد کر دے۔ قاضی ابو یوسف (۷۹۸۔ ۷۳۱ء) نے عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے تحت قاضی القضاۃ کا عہدہ قبول کر کے دکھایا کہ اسلام کس طرح بدلے ہوئے حالات میں بھی قانونی رہنمائی کر سکتا ہے۔ شیخ احمد سرہندی (۱۶۲۵۔ ۱۵۶۴ء) نے مغل شہنشاہ جہانگیر سے مل کر اکبری بدعات کو ختم کرنے کی کامیاب کوشش کی۔ حکمرانوں کے ساتھ مصالحت کا یہ طریقہ جو جزوی اصلاحات کے لئے اس سے پہلے کچھ بزرگوں نے اختیار کیا، یہی اگر موجودہ زمانہ کے مصلحین نے احیار اسلام کی تحریکوں کے لئے اختیار کیا ہوتا تو اب تک اظہار دین اور غلبہ اسلام کا وہ کام انجام پا چکا ہوتا جس کے لئے ابھی ہم صرف غور و فکر کر رہے ہیں۔ (پہلا حصہ)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page