Urdu book · اسلام
ملت کی تعمیر
Urdu book, p. 134
By Maulana Wahiduddin Khan
کر سکتے ۔ پھر جب اس واقعہ کو دیکھا جائے کہ دوسرے مذاہب ہوائی جہازوں اور ریڈیو اسٹیشنوں کے ذریعے اپنے دین کی تبلیغ کر رہے ہیں تو یہ اقتصادی ضرورت سینکڑوں گنا زیادہ ہو جاتی ہے۔ اسی طرح شخصی ضرورت کے لئے بھی آج اقتصادی وسائل کی اہمیت پچھلے تمام ادوار سے زیادہ ہے ۔ آج انسان کی حقیقی ضروریات اتنی بڑھ چکی ہیں کہ قدیم طرز کی افسانوی سادگی کے ساتھ زندگی گزارنا ممکن ہی نہیں ۔ مسلمان کی اصل ذمہ داری اگرچہ دعوت وتبلیغ کی ذمہ داری ہے۔ مگر مندرجہ بالا وجوہ تقاضا کرتے ہیں کہ اسی کے ساتھ یہ جد و جہد بھی بھر پور طور پر کی جائے کہ مسلمان جدید اقتصادیات میں اپنا جائز حصہ پاسکیں ۔ انفرادی - حثیت سے بھی اور قومی حیثیت سے بھی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader