Urdu book · اسلام

مضمونِ دعوت

Urdu book, p. 152

By Maulana Wahiduddin Khan

ایہا الناس قولوا لا الہ الا اللہ تفلحوا اے لوگو، کہو کہ اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں، تم فلاح پاؤ گے اس طریقہ کو موجودہ زمانہ میں اس طرح اختیار کیا جا سکتا ہے کہ مختلف قسم کے اجتماعات، نمائشوں اور میلوں میں اسٹال لگائے جائیں۔ ان اسٹالوں میں مختلف زبانوں میں اسلامی کتابیں، چارٹ اور مفت تقسیم کے لیے چھوٹے چھوٹے کتابچے ہوں۔ لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ عمدہ انداز میں لوگوں کو پیغامات سنائے جائیں۔ گشتی لائبریریاں قائم کی جائیں۔ ہر وہ جگہ جہاں کسی بہانے لوگ جمع ہوتے ہوں، اس کو جدید انداز سے اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جائے جس کے لیے آپ نے قدیم عرب کے بازاروں اور میلوں کو استعمال کیا تھا۔ ۳۔ تاریخوں میں آتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خالد کو بنی حارث کے غیر مسلم قبیلہ کی طرف بھیجا تاکہ وہ انھیں اسلام کا پیغام پہنچائیں۔ حضرت خالد اور ان کے ساتھی بنی حارث کے وطن نجران پہنچے، وہ سواریوں پر تھے۔ انھوں نے نجران کے گوشے گوشے میں تبلیغ اسلام کے لیے گشت کیا۔ وہ اونٹوں پر سوار تھے اور با آواز بلند کہتے جاتے تھے : ایہا الناس، اسلموا تسلموا (البدایہ والنہایہ جلد ۸۔ صفحہ ۹۸) اے لوگو، اسلام لاؤ، نجات پاؤ گے اس قسم کے وفد کو اصطلاح میں سریہ کہتے ہیں۔ ہجرت کے بعد یہ سرایا غیر مسلم آبادیوں میں مسلسل بھیجے گئے۔ یہ لوگ جماعت کی شکل میں وہاں جاتے اور سادہ انداز میں لوگوں کو اسلام کا پیغام پہنچاتے۔ اس طریقہ کو موجودہ حالات کے مطابق بنا کر اسلام کے تعارف کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر کسی غیر مسلم بستی یا محلہ کا انتخاب کیا جائے۔ وہاں کے حالات کا مطالعہ کیا جائے اور اس کے مطابق جماعت ترتیب دی جائے۔ یہ جماعت ایک امیر کے تحت ہو، اور یہی امیر یا اس کی اجازت سے کوئی شخص بولنے کا فرض انجام دے۔ باقی لوگ خاموش رہ کر اس کے لئے دعا کرتے رہیں۔ یہ قافلہ مقررہ بستی میں پہنچ کر سب سے پہلے دو رکعت نماز پڑھے اور سب مل کر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کے مشن میں ان کی مدد فرمائے۔ اس کے بعد وہ محلہ یا بستی میں گشت کے لئے نکلیں۔ ان کے ہاتھ میں ایک خوبصورت چھپا ہوا کارڈ ہو جس میں بتایا گیا ہو کہ آج فلاں جگہ فلاں وقت اجتماع ہے۔ آپ مع پر ليوار اس میں شرکت فرمائیں ۔ مردوں اور عورتوں دونوں کو آنے کی دعوت دی جائے۔ جو دعوتی کارڈ انھیں دیں، اس کے ایک طرف کسی مختصر سی بر محل آیت کا ترجمہ ہو۔ مثلاً واللہ یَدعُوا اِلی دَارِ السَّلَام (یونس - ۲۵) کا ترجمہ : And God calls to the home of peace جماعت کا امیر یہ کارڈ صاحب خاندان کو دے، اس سے مختصر گفتگو کرے اور اس کو مقررہ مقام پر میٹنگ میں شریک ہونے کی دعوت دے ۔ اس طرح پورے محلہ کا گشت کر کے گھر گھر پیغام پہنچایا جائے۔ اس کے بعد وفد کے تمام لوگ مقررہ مقام پر جمع ہوں، وہاں نماز ادا کریں، ذکر کریں ۔ دعا کریں ، تلاوت کریں، ایسا ہرگز نہ ہو کہ عام رواج کے مطابق

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page