Urdu book · اسلام

جدید امکانات

Urdu book, p. 166

By Maulana Wahiduddin Khan

۱۷۸۷ - ۱۸۶۰ محمد بن علی السنوسی (مغرب) ۱۸۶۴ - ۱۸۳۱ سید احمد شہید بریلوی (ہند) ۱۸۰۷ - ۱۸۸۳ امیر عبد القادر (الجزائر) ۱۸۳۸ - ۱۸۹۷ جمال الدین افغانی (ایران - افغانستان) ۱۸۴۹ - ۱۹۰۲ عبد الرحمن کواکبی ۱۸۳۹ - ۱۹۰۵ مفتی محمد عبده (مصر) ۱۸۶۵ - ۱۹۳۳ رشید رضا (مصر) ۱۸۴۹ - ۱۹۴۶ شکیب ارسلان (شام) ۱۸۷۷ - ۱۹۳۸ ڈاکٹر محمد اقبال (برصغیر ہند) ۱۹۰۶ - ۱۹۴۸ حسن البنا (مصر) اس قسم کے مفکرین کی تحریروں اور تقریروں نے سارے عالم اسلام میں ایک آگ لگادی۔ بیسویں صدی کے آغاز میں ایسی تحریکیں اٹھیں جنہوں نے پوری پوری قوموں کو بلکہ بعض اوقات پوری مسلم دنیا کو متاثر کیا۔ مثلاً خلافت کمیٹی ہندوستان (۱۹۱۴) مصر کی الاخوان المسلمون (۱۹۲۸) جماعت اسلامی پاکستان (۱۹۴۱) مجلس شوریٰ مسلمی انڈونیشیا (۱۹۴۸) وغیرہ ان تمام تحریکوں کا ہدف اسلامی ریاست کا قیام تھا۔ ان میں سے ہر ایک کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی ۔ مگر وہ سب کی سب اپنے مقصد میں ناکام رہیں۔ اس کی واحد فیصلہ کن وجہ یہ تھی کہ انھوں نے سیاست کو اپنا میدان عمل بنایا جو نہ صرف نظریاتی طور پر اسلام کی جادہ مستقیم سے ہٹا ہوا تھا اور اس لئے نصرت الہی کا استحقاق اسے نہیں مل سکتا تھا، بلکہ خالص عقلی طور پر بھی وہ صحیح نہ تھا۔ کیوں کہ یہ لوگ اپنے حریف کو ایک ایسے میدان مقابلہ میں نبرد آزمائی کی دعوت دے رہے تھے جہاں ان کا حریف جدید ساز و سامان سے لیس تھا، جب کہ ان کا اپنا سرمایہ روایتی ہتھیاروں کے سوا اور کچھ نہ تھا۔ عقلی اور نظریاتی دونوں پہلوؤں کا تقاضا تھا کہ وہ دعوت کو اپنا میدان عمل بنائیں ۔ یہ وہ میدان تھا جہاں وہ صریح طور پر اپنے حریف کے مقابلہ میں برتر حیثیت رکھتے تھے ۔ مگر وہ قریبی حالات سے بلند ہو کر نہ سوچ سکے ۔ ایک طرف مغربی استعمار کی جراحتیں ، دوسری طرف جمہوریت اور اشتراکیت کے عنوان سے اٹھنے والی تحریکیں جنھوں نے ساری دنیا میں سیاسی طرز پر سوچنے کا مزاج پیدا کر دیا، ان عوامل نے اسلامی تحریک کو ان کے ذہن میں ایک قسم کی سیاسی تحریک کی حیثیت دے دی ۔ وہ اسلام کو اس کی ازلی و ابدی صراط مستقیم پر چلانے کے بجائے اس کو وقتی محرکات کی ساہیوں پر دوڑانے لگے۔ سید جمال الدین افغانی اب سے ایک صدی قبل اس حقیقت کو پہنچ گئے تھے کہ دعوت کے میدان میں اسلام کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page