Urdu book · اسلام

ارکانِ اربعہ

Urdu book, p. 47

By Maulana Wahiduddin Khan

کے ساتھ خدا کا پیغام پہنچانے کا کام جو بڑی سے بڑی قیمت مانگتا ہے اس کو ادا کرتے ہوئے اس کام کو جاری رکھا جائے۔ عالم عرب میں کعبہ کو قائم کر کے اس علاقہ کو دائمی طور پر اسلامی دعوت کا مرکز بنا دیا گیا ہے۔ ایک طرف اس علاقہ کے اندر ایسی تاریخی کشش رکھ دی گئی ہے کہ ساری دنیا کے لوگ کھینچ کھنچ کر ہر سال وہاں لاکھوں کی تعداد میں پہنچتے ہیں۔ اسی کے ساتھ اس کو حرم اور امن کی نسبت دی گئی ہے، یعنی اس کے اردگرد ایسے اسباب جمع کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد یہ علاقہ دائمی طور پر اہل اسلام کے قبضہ میں رہے اور کبھی اس پر دوسروں کا سیاسی یا انتظامی قبضہ نہ ہونے پائے۔ ان دو انتظامات کے بعد حیرت انگیز طور پر یہ تیسرا انتظام بھی کیا گیا ہے کہ اس علاقہ کی اقتصادیات کو انتہائی محکم بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے تاکہ یہاں کے باشندے نہ صرف یہ کہ اپنی ضروریات زندگی کے لئے محتاج نہ رہیں بلکہ دین کے اعلان و اظہار کی وہ بڑی سے بڑی قیمت بھی ادا کر سکیں جو مختلف زمانوں میں انھیں اس سلسلے میں درکار ہوگی۔ کا رتوشات سے بھر پور اے۔ ادھر وہاں بے ادب اور نادان لوگ تھے پم

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page