Urdu book · الربَّانِيَّةُ

اسلامی زندگی

Urdu book, p. 146

By Maulana Wahiduddin Khan

کتنا فرق خُنسار (تماضر بنت عمروبن الحارث) عرب کی مشہور شاعرہ تھی۔ زمانہ جاہلیت میں اس کے بھائی کا انتقال ہوگیا۔ یہ حادثہ اس کے لئے اتنا سخت ثابت ہوا کہ وہ اس کے اوپر چھاگیا۔ وہ ہر وقت غم میں ڈوبی رہتی اور دردناک اشعار پڑھ پڑھ کر روتی رہتی۔ خُنسار نے بعد کو اسلام قبول کیا۔ حضرت عمر کی خلافت کے زمانہ میں قادسیہ کی جنگ چھڑی تو اس نے اپنے چار لڑکوں کو جہاد کے لئے روانہ کیا۔ یہ چاروں لڑکے جنگ قادسیہ میں شہید ہوگئے۔ جب اس نے اس حادثہ کی خبر سنی تو اس کی زبان سے نکلا : الحمد لله الذى شرفنى بقتلهم في سبيل اس خدا کا شکر ہے جس نے مجھے یہ عزت دی کہ میرے نصرة الدين، و اعلان كلمة الاسلام۔ وارجو لڑکے نصرت دین اور اعلان کلمة الاسلام کی راہ میں ان يلحقنى بهم في مستقر رحمته مارے گئے۔ اور میں امید کرتی ہوں کہ خدا مجھے اپنی رحمت کے مقام پر ان سے ملائے گا۔ ایک عورت جو اسلام سے پہلے اپنے بھائی کی موت کو برداشت نہ کرسکتی تھی دہی عورت اسلام کے بعد اپنے چار بیٹوں کے قتل کی خبر کو اتنے اطمینان کے ساتھ سنتی ہے کہ اس کی زبان سے شکر کا کلمہ نکل جاتا ہے ۔ اس فرق کی وجہ کیا ہے۔ اس فرق کی وجہ اسلام اور جاہلیت کا فرق ہے۔ جاہلیت زدہ انسان دنیا میں جیتا ہے۔ دنیا کا فائدہ دیکھ کر اس کا دل بڑھتا ہے۔ اور دنیا کا نقصان ہو تو اس کا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ اس کے برعکس اسلام آدمی کی نظر میں آخرت کو اہم بنا دیتا ہے۔ وہ انھیں چیزوں کو اہمیت دیتا ہے جو آخرت کے لحاظ سے اہم ہوں اور جن چیزوں کی اخروی اہمیت نہ ہو وہ اس کی نظر میں اتنی غیر اہم بن جاتی ہیں گویا ان کی کوئی حقیقت ہی نہیں۔ اسلام آدمی کے اندر ہمت پیدا کرتا ہے، وہ خدا کے سوا ہر دوسری چیز سے آدمی کو بے خوف کر دیتا ہے۔ اسلام آدمی کے اندر محدودیت نگاہ کو ختم کر دیتا ہے۔ حتی کہ وہ ایک امکان کے خاتمہ کے بعد دوسرے امکان کو دیکھنے لگتا ہے، وہ ایک محرومی میں مبتلا ہو کر دوسری کامیابی کا دروازہ اپنے سامنے کھلا ہوا پاتا ہے۔ اسلام آدمی کے ذہن کو اس طرح روشن کر دیتا ہے کہ وہ وہاں بھی دیکھ لے جہاں لوگوں کو کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ وہ وہاں سے بھی اپنے لئے کام کی بات پا لے جہاں لوگوں کو کوئی کام کی بات نظر نہیں آتی۔ اسلام اور غیر اسلام میں اتنا ہی فرق ہے جتنا اُجالے اور اندھیرے میں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page