Urdu book · الربَّانِيَّةُ

فتح مبین

Urdu book, p. 207

By Maulana Wahiduddin Khan

مومنین کے لیے ہدایت حدیبیہ کے معاہدہ کو قرآن میں فتح مبین کہا گیا ہے۔ ارشاد ہوا ہے کہ ایسا اس لیے کیا گیا تاکہ اللہ تم کو صراط مستقیم دکھائے اور تم کو نصرت عزیز عطا کرے (الفتح ۳) یہاں یہ بات واحد کے صیغہ میں ہے۔ یہی بات آگے جمع کے صیغہ میں کہی گئی ہے۔ چنانچہ فرمایا۔ اور تاکہ ایمان لانے والوں کے لیے نشانی ہو اور تاکہ اللہ تم لوگوں کو صراط مستقیم دکھائے (وتتكون اية للمؤمنين ويهديكم صراطاً مستقيماً) الفتح ٢٠ قرآن میں جو بات بطور اصول بتائی گئی تھی، وہی عملاً بھی پیش آئی۔ چنانچہ حدیبیہ معاہدہ کے بہت جلد بعد مکہ فتح ہوا، اور پورے عرب کی فتح کا راستہ کھل گیا۔ اس سلسلہ میں صحابہ و تابعین کے مختلف اقوال نقل کیے گئے ہیں۔ مثلاً ابن شہاب الزہری تابعی (م ۱۲۴ ھ) کہتے ہیں کہ اسلام میں جو سب سے بڑی فتح حاصل ہوئی وہ صلح حدیبیہ کی فتح تھی۔ (فما فتح فی الاسلام فتح قبله كان اعظم منه) البدایہ والنہایہ لابن كثير الجزء الرابع ، صفحه ١٠ قرآن کے مذکورہ الفاظ کے مطابق، اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے لیے جو فتح مقدر کی تھی ، اس کی تدبیر آپ کو ”حدیبیہ اصول‘‘ کی صورت میں بتائی گئی (الفتح (۱)، اور پھر تمام مسلمانوں کے لیے اس واقعہ کو ایک نشانِ راہ کی حیثیت دیدی گئی (الفتح ۲۰) تاکہ آئندہ جب بھی وہ مغلوبیت سے دوچار ہوں تو اسی تدبیر کو اختیار کر کے دوبارہ فتح و غلبہ تک پہنچ سکیں ۔ موجودہ زمانہ میں مسلمان دوبارہ مغلوبیت سے دوچار ہوئے ۔ اس کے بعد ساری دنیا میں اسلام کی نشأۃ ثانیہ کے نام سے تحریکیں اٹھ کھڑی ہوئیں۔ غالب اقوام کے ساتھ مقابلہ آرائی کے معرکے کے برپا ہوئے ۔ مگر موجودہ زمانہ کے مسلم رہنماؤں میں سے کوئی ایک شخص بھی نہیں جس نے مسلمانوں کو یاد دلایا ہو کہ قرآن کی ہدایت کے مطابق، تم دوبارہ اس تدبیر کو اختیار کرو جس کی رہنمائی اصولی اور عملی دونوں اعتبار سے زمانہ رسول میں کی گئی تھی۔ کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ دوبارہ وہ وقت آگیا ہے کہ ہم قرآن کی بتائی ہوئی صراط مستقیم کے مطابق ، حدیبیہ اصول پر عمل کریں تاکہ اللہ کی مدد سے ہم کو فتح مبین حاصل ہوسکے۔ ایسی حالت میں وہی نتیجہ نکلا جو قانون قدرت کے مطابق ایسے عمل کے لیے مقدر تھا۔ یعنی ساری کوششوں کے باوجود اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page