Urdu book · اللہ اکبر

اللہ اکبر

Urdu book, p. 106

By Maulana Wahiduddin Khan

ہے ۔ ان کے یہاں انسانوں سے ملاقات کا ذکر ہو گا مگر خدا کی کبریائی کا احساس اور خدا سے ملاقات کا کہیں ذکر نہ ہو گا۔ وہ انسانی آرٹ کی بلندی اور تاثیر سے مسحور نظر آئیں گے ، مگر خدائی آرٹ کی بلندی اور تاثیر سے ان کے اندر کوئی تموج پیدا ہوا دکھائی نہیں دے گا۔ دنیا کے واقعات کے چرچے سے ان کی زبان قلم گونج رہی ہوں گی مگر آخرت کے چرچے کا نشان کہیں دکھائی نہیں دے گا۔ وہ قومی مسائل اور ملی مفاخر پر ولولہ انگیز تقرير کرتے ہوئے نظر آئیں گے مگر خدا کے جلال و جمال پر ولولہ انگیز تقرير کبھی ان کے یہاں سنائی نہ دے گی وہ اپنی حیران کن دریافتوں کا انکشاف کریں گے۔ مگر کہیں اس کا نشان نہیں ملے گا کہ ان پر خدا کا انکشاف ہوا اور خدا کی دریافت نے ان کے اندر ہلچل پیدا کر دی۔ ایمان میں اضافہ ایک سائنس داں نے کہا: "فطرت کا مطالعہ میرا مذہب ہے۔ جس دن میں فطرت کی کوئی نئی چیز نہیں دریافت کرتا ، میں سمجھتا ہوں کہ وہ دن میں نے ضائع کر دیا۔ "یہ اس انسان کا حال ہے جو مخلوقات میں جیتا ہے۔ پھر اس انسان کا حال اس سے مختلف کیسے ہو سکتا ہے جو خالق میں جیتا ہو۔ جس طرح سائنس دان ہر روز مخلوقات میں کوئی نئی چیز دریافت کرتا ہے ، اسی طرح مومن کو ہر روز خالق کی نسبت سے کوئی ایسی چیز پانا چاہیے جو اس کے ایمان میں اضافہ کرنے والی ہو۔ مومن جس روز کوئی نئی چیز نہ پائے ، وہ دن گویا اس نے ضائع کر دیا ، اس دن گویا خدا سے اس کار بط قائم نہیں ہوا۔ ایمان خدا کی دریافت کا دوسرا نام ہے۔ خدا ایک مسلسل حقیقت ہے جس کی کوئی حد

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page