Urdu book · اللہ اکبر

اللہ اکبر

Urdu book, p. 158

By Maulana Wahiduddin Khan

شنکر دیال شرما نے 16 ستمبر 1984 کو نیا حکم جاری کیا جس کے مطابق مسٹر بھا سکر راؤ کو وزارت چھوڑ دینی پڑی اور مسٹر این ٹی راما راؤ دوبارہ حکومت کے ایوان میں داخل ہو گئے۔ اس سلسلے میں ٹائمز آف انڈیا (19 ستمبر 1984) نے ایک خصوصی رپورٹ میں دکھایا ہے کہ مسٹر بھاسکر راؤ نے اپنی مختصر وزارت کے دوران کیا کیا۔ انھوں نے حکومت کا ایک سو کروڑ روپیہ سے زیادہ کا فنڈ ریلیز کر دیا انھوں نے اسمبلی کے ممبروں کو کھلی پیشکش کر دی کہ پارٹی چھوڑ کر آؤ اور وزیر بن جاؤ۔ Defect and be a minister اس قسم کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے اخبار مذکورہ کا نامہ نگار لکھتا ہے کہ مسٹر بھاسکر راؤ 31 دن تک وزیر اعلی رہے۔ اس غیر یقینی مدت میں انھوں نے اس طرح عمل کیا گویا کہ وہ اس عہدہ پر ایک سو سال تک رہنے کے لیے آئے تھے: During his 31-day uncertain career as chief minister, Mr. Bhaskara Rao behaved and acted as if he had come to stay for a hundred year. یہی ہر آدمی کا حال ہے موجودہ دنیا میں ہر آدمی صرف ”30 دن“ کے لیے آیا ہے مگر وہ اس طرح رہتا ہے جیسے کہ وہ ”سو سال“ سے پہلے یہاں سے جانے والا نہیں۔ کیسا عجیب ہے موجودہ دنیا میں انسان کا آنا اور کیسا عجیب ہے اس کا یہاں سے جانا۔ سب سے بڑی خبر ایک نوجوان دہلی میں سرکاری ملازم ہیں۔ ان سے میری پرانی ملاقات ہے۔ ایک روز میں کسی کام سے باہر گیا ہوا تھا، رات کو واپس آیا تو گھر والوں نے بتایا کہ آج مذکورہ نوجوان کئی بار آپ سے ملنے کے لیے آ چکے ہیں۔ ابھی باتیں ہو رہی تھیں کہ گھنٹی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page