Urdu book · اللہ اکبر

سب چلے گئے

Urdu book, p. 193

By Maulana Wahiduddin Khan

کے علمدار تھے۔ یہ گروہ فِیبین سوسائٹی (Fabian Society) کے نام سے مشہور ہوا۔ اس نظریے کو ماننے والوں میں ایک خاتون بیٹرس ویب (Beatrice Webb) بھی تھیں۔ وہ اپنی ڈائری لکھتی تھیں جو ان کے بعد شائع ہو کر کافی مقبول ہوئی۔ اس ڈائری کے آخری اندراجات میں سے ایک وہ ہے جو انھوں نے 1943 کی کسی تاریخ کو لکھا تھا۔ اس میں مذکورہ خاتون نے تحریر کیا تھا: Everything and everyone is disappearing churchill Roosevelt, Stalin. What an amazing happening, and well worth recording in my diary. But that also will suddenly disappear (1943). ہر چیز اور ہر شخص غائب ہوتے جا رہے ہیں۔ چرچل، روزولٹ، اسٹالن، سب چلے گئے ۔ کیسے عجیب ہیں یہ واقعات، اور کس قدر زیادہ میری ڈائری میں لکھے جانے کے قابل، مگر وہ بھی اچانک ایک روز غائب ہو جائے گی (ہندوستان ٹائمز، 25 دسمبر 1984)۔ کیسے کیسے انسان اس دنیا میں آتے ہیں۔ وہ کیسے کیسے کمالات دکھاتے ہیں۔ اور پھر اچانک ایک روز اس دنیا سے چلے جاتے ہیں، جیسے کہ ان کا یہاں آنا اور یہاں سے جانا ان کی اپنی مرضی سے نہ ہو۔ بلکہ کوئی اور ہو جو ان کو یہاں لاتا ہو اور پھر اپنے یک طرفہ فیصلہ کے تحت انہیں یہاں سے اٹھا لے جاتا ہو۔ اس واقعہ کی کوئی بھی بامعنی توجیہ اس کے سوا نہیں ہے کہ پیغمبروں کی اطلاع کے مطابق آخرت کو مانا جائے۔ آخرت کو شامل کرنے کے بعد موجودہ دنیا کی ہر چیز بامعنی ہو جاتی ہے اور آخرت کو شامل کیے بغیر موجودہ دنیا کی ہر چیز بے معنی۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page