Urdu book · اللہ اکبر

اللہ اکبر

Urdu book, p. 215

By Maulana Wahiduddin Khan

ہر قسم کے شرک کو چھوڑ کر توحید خالص کو اختیار کر لیا۔ انسان کے لیے اگر چہ یہ مشکل ترین کام ہے کہ وہ اپنے سوا کسی دوسرے کا اققرار کرے۔ جب بھی کوئی شخص کسی دوسرے کو مانتا ہو نظر آئے تو وہ یا تو خوف کی بنیاد پر ہوگا یا مصلحت کی بنیاد پر۔ تاہم یہی وہ عطیہ ہے جو کوئی انسان کبھی کسی کو نہیں دیتا اور اسی کا مطالبہ انسان کے خالق نے انسان سے کیا ہے۔ اور اسی کا نام اسلام ہے۔ مسلم وہی ہے جو اپنی خودی کا اثاثہ اپنے خالق کو دینے پر راضی ہو جائے ۔ جو اپنے آپ کو پوری طرح خدا کی سپردگی میں دے دے۔ جو ہر اعتبار سے خدا کا تابع فرمان بن جائے۔ اس میں شک نہیں کہ یہ انسان کے لیے ناقابل برداشت کو برداشت کرنا ہے۔ مگر اسی کو خدا نے اپنی جنت کی قیمت بنا دیا ہے۔ جنت کی انوکھی نعمت اسی خوش نصیب کے حصہ میں آئے گی جو اس انوکھے عطیہ کی صورت میں اس کی قیمت پیش کر دے۔ خوراک والٹر ڈی لامیر (Walter De La Mare) ایک انگریز شاعر ہے۔ وہ 1873 میں پیدا ہوا اور 1956 میں اس کی وفات ہوئی۔ اس نے انسان کے بارے میں ایک طنزیہ نظم کہی ہے جس کا ایک ٹکڑا یہ ہے: It is a very odd thing As odd as can be That whatever Miss T eats Turns into Miss T یہ ایک نہایت عجیب بات ہے، اتنی عجیب جتنی کہ کوئی چیز عجیب ہو سکتی ہے۔ مس ٹی جو کچھ بھی کھاتی ہے وہ سب مس ٹی بن جاتا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page