Urdu book · اللہ اکبر

اللہ اکبر

Urdu book, p. 216

By Maulana Wahiduddin Khan

ہر آدمی کی اپنی ایک منفرد شخصیت ہوتی ہے۔ اس کا رنگ، اس کے بدن کی ساخت، اس کے بولنے کی زبان ، اس کا طرز فکر، سب اس حد تک دوسروں سے مختلف ہوتا ہے کہ ایک آدمی کو دوسرے آدمی کے مقابلہ میں پہچانا جا سکے۔ آدمی روزانہ طرح طرح کی چیزیں کھاتا ہے۔ مگر وہ جو کچھ کھاتا ہے وہ اس کے اندر رچا کر اس کی اپنی شخصیت میں ڈھل جاتا ہے۔ کوئی کھانے کی چیز باہر خواہ کچھ بھی ہو مگر وہ آدمی کے اندر داخل ہونے کے بعد وہی بن جاتی ہے جو وہ خود ہوتا ہے۔ ہر آدمی جو خوراک کھاتا ہے یا پانی وہ اپنے جسم میں داخل کرتا ہے اس کو وہ تحلیل کرکے اپنے وجود کا حصہ بنا لیتا ہے۔ یہی معاملہ خیالات و نظریات کا بھی ہے۔ آدمی بہت کم ایسا کرتا ہے کہ جو کچھ وہ دیکھے یا سنے اس کو اس طرح دیکھے یا سنے جیسا کہ فی الواقع وہ ہے۔ اکثر وہ چیزوں کو اس شکل میں دیکھتا ہے جیسا کہ وہ خود دیکھنا چاہتا ہے۔ ہر بات جو آدمی کے اندر داخل ہوتی ہے وہ اس کے اپنے ذوق کے مطابق بدل کر اس کی فکر کا جز ء بن جاتی ہے۔ اسی مثال میں مومن اور غیر مومن کا فرق دیکھا جاسکتا ہے۔ دنیا طرح طرح کے واقعات و حقائق سے بھری ہوئی ہے۔ یہ واقعات و حقائق مومن کے سامنے بھی آتے ہیں اور غیر مومن کے سامنے بھی مگر دونوں انہیں اپنے اپنے زاویہ نظر سے دیکھتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایک کے لیے وہ اس کے ایمان کی غذا بن جاتے ہیں۔ مگر دوسرے کو ان سے اس کے سوا کچھ اور نہیں ملتا کہ اس کی سرکشی اور گمراہی میں اضافہ ہو جائے۔ کم سمجھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے ایک غیر امیر خاندان میں پیدا ہوئے۔ آپ ابھی ماں کے پیٹ میں تھے کہ آپ کے والد کا انتقال ہوگیا۔ پیدائش کے جلد ہی بعد آپ کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page