Urdu book · اللہ اکبر

اللہ اکبر

Urdu book, p. 218

By Maulana Wahiduddin Khan

والوں کو عظمت دکھائی نہیں دیتی۔ لوگ رونقوں کے مقام پر خدا پرستی کا مظاہرہ کر رہے ہیں حالانکہ خدا اکثر وہاں ہوتا ہے جہاں کسی قسم کی رونق نظر نہیں آتی۔ خدا سے بغاوت خدا نے اپنی دنیا کا ایک منصوبہ بنایا۔ اس منصوبے کے مطابق وہ اپنی دنیا کو چلا رہا ہے۔ جو لوگ اس منصوبے سے مطابقت کر کے اس دنیا میں رہیں وہ خدا کے فرماں بردار بندے ہیں۔ خدا ان کو اپنے ابدی انعامات سے نوازے گا۔ اس کے برعکس، جو لوگ اس منصوبہ سے مطابقت نہ کریں وہ خدا کی دنیا میں فساد پھیلانے کے مجرم ہیں۔ خدا انہیں عنقریب پکڑ لے گا اور ان کو ایسی سزا دے گا جس سے ابد تک نکلنا ان کے لیے ممکن نہ ہو۔ خدا ہر صبح سورج کو روشن کرتا ہے تاکہ اس کے بندے اس کی روشنی میں چلیں۔ مگر ایک انسان دوسرے انسان کو اندھیرے میں دھکیل دینا چاہتا ہے۔ خدا زمین سے رزق اگاتا ہے تاکہ اس کے بندے اس سے اپنی بھوک مٹائیں۔ مگر ایک انسان دوسرے انسان کو بھوک سے تڑپا کر خوش ہوتا ہے۔ خدا اپنے پاس سے بارش برساتا ہے تاکہ تمام انسان اور جاندار اس سے سیراب ہوں۔ مگر انسان اپنے مفروضہ دشمنوں کو پیاس سے تڑپا کر کامیابی کے قہقہے لگاتا ہے۔ خدا لوگوں کے لیے مواقع کھولتا ہے تا کہ وہ ان مواقع کا استعمال کر کے اپنی زندگی کی تعمیر کریں۔ مگر انسان یہ منصوبہ بناتا ہے کہ وہ لوگوں سے ان کے ملے ہوئے مواقع کو چھین لے۔ خدا ایک انسان کو اپنی نعمتوں سے نوازتا ہے۔ مگر دوسرا انسان حسد میں مبتلا ہو کر چاہتا ہے کہ اس کو بے عزت کر کے اور اس کو نا کام بنا کر چھوڑ دے۔ یہی وہ چیز ہے جس کو قرآن میں فساد فی الارض کہا گیا ہے۔ یعنی خدا نے اپنی دنیا کا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page