Urdu book · اللہ اکبر

خدا سے بغاوت

Urdu book, p. 219

By Maulana Wahiduddin Khan

نقشہ جس ڈھنگ سے بنایا ہے اس میں بگاڑ پیدا کرنا۔ خدا کی دنیا میں خدا کے منصوبہ کے خلاف زندگی گزارنا۔ خدا کی زمین میں خدا کی پسند کو چھوڑ کر وہ روش اختیار کرنا جو آدمی کی پسند اور خواہش کے مطابق ہو۔ انسان خدا کی اسکیم کی نفی کرتا ہے۔ انسان خدا کے فیصلہ کو بدل دینا چاہتا ہے۔ یہ خدا کی دنیا میں خدا کے خلاف بغاوت ہے۔ یہ سب سے بڑا جرم ہے جو کوئی انسان اس زمین پر کر سکتا ہے۔ آج یہ سب سے بڑا جرم خدا کی زمین پر سب سے بڑے پیمانہ پر ہو رہا ہے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس بغاوت کے مرتکب وہ لوگ بھی ہیں جو خدا کی بغاوت کو خدا کی زمین سے ختم کرنے کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہیں۔ اہمیت ایک شخص اچھے خاندان میں پیدا ہوا۔ بعد کو اس کے حالات خراب ہو گئے۔ معاشی اعتبار سے وہ بالکل مفلس ہو کر رہ گیا۔ اس زمانہ میں اس کے تمام دوست اور رشتہ دار اس سے جدا ہو گئے۔ کوئی اس کا بھی روادار نہ تھا کہ اس سے ملاقات اور سلام کلام کا تعلق رکھے۔ پھر وہ وقت آیا کہ اس کے حالات بدل گئے۔ وہ اپنی بستی کا سب سے زیادہ خوش حال آدمی بن گیا۔ اب اس کے پرانے دوست اور رشتہ دار اس کے پاس آنے لگے۔ وہ اس کو یقین دلاتے کہ ہم تو ہمیشہ تمہارے خیر خواہ تھے۔ مگر آدمی پر ان لوگوں کی باتوں کا کوئی اثر نہ ہوا۔ اس نے ان میں سے کسی کی طرف کوئی تو جہ نہ دی۔ البتہ ایک شخص جو بہر حال میں اس کا ساتھی بنا رہا۔ اس کو اس نے بہت بڑے پیمانہ پر نوازا۔ اس کو اس نے اپنا سب سے قریبی ساتھی اور مشیر کار بنا لیا۔ یہی معاملہ اللہ تعالیٰ کے یہاں بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے یہاں قابل قدر وہ ہے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page