Urdu book · اللہ اکبر

خدائی کارخانہ

Urdu book, p. 252

By Maulana Wahiduddin Khan

خدائی کارخانہ سورج گویا قدرت کا ایک کارخانہ ہے جو مادہ کو روشنی میں تبدیل کرتا ہے۔ گائے ایک زندہ کارخانہ ہے جس میں گھاس داخل ہوتی ہے اور گوشت اور دودھ میں تبدیل ہو جاتی ہے اسی طرح درخت قدرت کا ایک کارخانہ ہے جس میں مٹی اور پانی اور گیس داخل ہوتے ہیں اور وہ پھول اور پھل میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ یہ عمل جو سورج اور درخت اور جانور میں کامیابی کے ساتھ ہو رہا ہے، یہی عمل انسان سے بھی اس کے خالق کو مطلوب ہے۔ فرق یہ ہے کہ کائنات کی دوسری چیزوں میں تبدیلی کا عمل قانون قدرت کے تحت مجبورانہ طور پر انجام پاتا ہے۔ اور انسان میں تبدیلی کا یہ عمل خود انسان کے اپنے ارادہ کے تحت اختیارا نہ طور پر انجام دیا جاتا ہے۔ دوسری چیزوں میں تبدیلی مادی اعتبار سے ہو رہی ہے اور انسان کے اندر خدائی اعتبار سے۔ انسان سے اس کے پیدا کرنے والے کو یہ مطلوب ہے کہ خارجی دنیا کے مشاہدات کو دلائل خداوندی میں تبدیل کرے۔ جو چیز اس کے اندر صرف بطور معلومات داخل ہوئی تھی اس کو اپنے ذہن میں معرفت کی صورت دے سکے۔ اس کو جب دنیا میں کوئی کامیابی حاصل ہو تو اس کو وہ تمام تر خدا کے خانہ میں ڈال دے۔ اس کو جب کوئی ناکامی ہو تو اس کے ذریعہ وہ عجز انسانی کی حقیقت کو دریافت کرے۔ اس کو جب کسی سے شکایت ہو تو اس کا اندرونی نظام اس کو معافی اور درگزر کی صورت میں تبدیل کردے۔ وغیرہ جو زمین اپنی مٹی کو درخت کی صورت میں تبدیل کرے اس کو زرخیز زمین کہا جاتا ہے۔ اور جو زمین اپنی مٹی کو درخت کی صورت میں تبدیل نہ کر سکے وہ بنجر زمین کہلاتی ہے۔ یہی معاملہ انسانوں کا بھی ہے جو انسان اپنے اندرونی نظام کو اس طرح بیدار کرے کہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page