اللہ اکبر
Urdu book, p. 253
By Maulana Wahiduddin Khan
وہ خام چیزوں کو اعلیٰ چیزوں میں تبدیل کرنے لگے وہ مومن ہے جس انسان کا اندرونی کارخانہ ایسا کرنے میں ناکام رہے وہ کافر ہے۔ زرخیز زمین اور بنجر زمین میں جو فرق مومن اور غیر مومن کے درمیان پایا جاتا ہے۔ زرخیز زمین کے حصہ میں شادابی آتی ہے اور بنجر زمین صرف اجاڑ پڑی رہتی ہے۔ اسی طرح مومن انسان کے لیے خدا کے یہاں ہمیشہ کی جنت ہے اور غیر مومن انسان کے لیے خدا کے یہاں ہمیشہ کی جہنم۔ صبر کا بدلہ قرآن میں صبر کی بے حتا کید کی گئی ہے ارشاد ہوا ہے کہ اگر کوئی شخص تمہارے اوپر زیادتی کرے اور تم صبر نہ کرسکو تو اس کے ساتھ تم اتنا ہی کرسکتے ہو جتنا اس نے تمہارے ساتھ کیا ہے۔ مگر یہ صرف رخصت کی بات ہے۔ ورنہ اعلیٰ درجہ تو یہ ہے کہ تم معاف کردو اور انتقام کے بجائے اصلاح کا انداز اختیار کرو۔ اگر تم ایسا کروگے تو تمہارا اجر اللہ کے ذمہ ہو جائے گا اور تم کو کوئی نقصان نہ ہوگا: فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ (42:40) ۔ دنیا کی زندگی میں بار بار ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص کو دوسرے شخص سے تکلیف پہنچتی ہے۔ کبھی ایک آدمی دوسرے کو ایک قول دیتا ہے مگر بعد کو وہ اسے پورا نہیں کرتا۔ کبھی کوئی شخص اپنے کو مضبوط پوزیشن میں پا کر کمزور فریق کے ساتھ ناانصافی کرتا ہے۔ کبھی کوئی شکایت پیش آنے کی بنا پر ایک شخص دوسرے شخص کو مٹانے اور برباد کرنے پر تل جاتا ہے۔ کبھی کوئی شخص موقع سے فائدہ اٹھاتا ہے اور اپنے ساتھی کو اس کا ایک جائز حق

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader