Urdu book · اللہ اکبر

اللہ اکبر

Urdu book, p. 263

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن میں کہا گیا ہے ترجمہ: ’’کہو کہ تم اللہ کہہ کر پکارو یا رحمن کہہ کر پکارو، جس نام سے بھی پکارو گے تو اس کے سب نام اچھے ہیں‘‘ (17:110)۔ اللہ خالق بھی اور مالک بھی وہ رحیم بھی اور اکبر بھی۔ وہ سب کچھ ہے۔ جس برتر نام سے بھی آدمی اس کو پکارے وہ اس کے لیے جائز ہوگا۔ البتہ پکارنے والے کی زبان سے نکلنے والا ایک لفظ کبھی اس کے لیے ’’اسم اعظم‘‘ بن جاتا ہے۔ یہ پکارنے والے کی کیفیت پر ہوتا ہے۔ اللہ کو اس کی صفتوں میں سے کسی صفت سے پکارنا کبھی سادہ اور عام حالت میں ہوتا ہے اور کبھی اس طرح ہوتا ہے کہ خدا کا نام لیتے ہوئے آدمی کی شخصیت پھٹ پڑتی ہے۔ خدا کا نام لینا اس کی روح میں برپا ہونے والے طوفان کی آواز ہوتا ہے۔ اس طرح دل کے بھونچال کے ساتھ خدا کا نام لینا عام حالت میں اس کا نام لینے سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ وہ اس کی زبان سے ادا ہونے والے اسم کو اسم اعظم بنا دیتا ہے۔ بندہ جب اللہ کی عظمتوں کے احساس سے سرشار ہو اور اس کی سرشاری زبان پر لفظ کی صورت میں ڈھل جائے تو یہی اللہ کو اسم اعظم کے ساتھ یاد کرنا ہے۔ جھوٹی دھوم ٹائمز آف انڈیا (30 مئی 1985) میں ہندوستانی شادیوں کے بارے میں ایک سبق آموز رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ اس کا عنوان ہے: ہیلی کاپٹر بارات (Copter Barat)۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ سوائی مادھو پور کی مینا برادری میں خوش حالی کی علامت اب یہ بن گئی ہے کہ بارات دلہن کے گھر آئے تو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ آئے، خواہ دولہا کے گھر سے دلہن کے گھر تک کا فاصلہ 10 کلومیٹر ہی کیوں نہ ہو۔ اس سے پہلے شادیوں میں جہیز

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page