Urdu book · اللہ اکبر

اللہ اکبر

Urdu book, p. 28

By Maulana Wahiduddin Khan

ایمان خدا کی موجودگی کو پالینے کا دوسرا نام ہے۔ ایمان یہ ہے کہ آدمی خدا کی عظمتوں میں گم ہو جائے ۔ وہ احساسِ خداوندی میں سرشار ہو جائے ۔ ایمان آدمی کے جذبات کا حمد خداوندی میں ڈھل جانا ہے ۔ یہ دنیا میں رہتے ہوئے خدا تک پہنچ جانا ہے ۔ ایمان ایک زلزلہ ہے جو خدا کی معرفت سے آدمی کے اندر پیدا ہوتا ہے ۔ ایمان ایک سیلاب ہے جو خدا کے فیضان کو پا کر آدمی کے سینہ میں بہہ پڑتا ہے ۔ ایمان خدا کو پالینا ہے اور خدا کو پانا سب کچھ کو پانا ہے۔ پھر کیا چیز ہے جو خدا کو پانے کے بعد آدمی کو نہ ملے۔ فطرت کی تصدیق ” پتھر اور لکڑی کو کوٹ پیس کر ملا دو تو وہ پٹرول بن جائے گا۔“ اس قسم کی بات بظاہر بالکل مضحکہ خیز معلوم ہوتی ہے ۔ یقیناً انسان اس طرح کا کوئی واقعہ ظہور میں لانے پر قادر نہیں۔ مگر اسی قسم کے اس سے زیادہ عجیب واقعات اس دنیا میں ہر دن ظہور میں آ رہے ہیں۔ قدرت کی کیمسٹری ہر دن ایسے بے شمار واقعات ظہور میں لاتی ہے جو انسان کے لیے صرف ایک نا قابل فہم عجوبہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آکسیجن اور ہائیڈروجن دو گیسیں ہیں۔ قدرت ان کو ایک خاص تناسب سے ملاتی ہے تو ان کا مجموعہ پانی جیسے سفید سیال کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ کاربن اور ہائیڈروجن مخصوص حالات میں باہم ملتے ہیں تو تیل جیسی قیمتی چیز وجود میں آتی ہے۔ کاربن کے ساتھ کچھ نمکیات اور معدنیات جمع ہوتی ہیں تو زندگی وجود میں آجاتی ہے۔ مقناطیسی فیلڈ اور حرکت کو یک جا کیا جاتا ہے تو بجلی جیسی حیرت ناک طاقت پیدا ہوتی ہے۔ اسی طرح مقناطیسی فیلڈ اور بجلی کو اکٹھا کیا جاتا ہے تو انتہائی تیز حرکت وجود

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page