اللہ اکبر
Urdu book, p. 33
By Maulana Wahiduddin Khan
پروفیسر راج کرشنا زرعی اقتصادیات کے ایک مانے ہوئے ایکسپرٹ تھے۔ انھوں نے اس مسئلہ کا اختصاصی مطالعہ کیا تھا کہ تیسری دنیا کے غربت کے ماحول میں روزگار کا مسئلہ کس طرح حل کیا جائے: کیسے عجیب ہوں گے مسائل عالم کے وہ ماہرین جن کو خود اپنے مسئلہ کی خبر نہ ہو۔ انسان کا حال بھی کیسا عجیب ہے۔ وہ اپنے کل کو نہیں جانتا اور دوسروں کے مستقبل پر ریسرچ کرتا ہے۔ وہ خود فکری افلاس میں مبتلا ہوتا ہے اور دوسروں کے معاشی افلاس پر تقریر کے کارنامے دکھاتا ہے۔ مسائل عالم کی مہارت پر اس کو بڑے بڑے خطاب دئے جاتے ہیں۔ مگر جب تجربہ ہوتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ اپنے قریبی مسئلہ سے بھی نا آشنا تھا کیسا عجیب ہے لوگوں کا جاننا اور کیسا عجیب ہے ان کا نہ جاننا۔ محبت کا نذرانہ قرآن کی ایک آیت ہے جس کا ترجمہ یہ ہے: ”اور بعض انسان وہ ہیں جو اللہ کے سوا دوسروں کو اس کے برابر ٹھہراتے ہیں۔ ان سے ایسی محبت کرتے ہیں جیسی محبت اللہ سے کرنا چاہیے۔ اور جو ایمان والے ہیں وہ اللہ ہی سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔ اور اگر یہ ظالم اس وقت کو دیکھ لیں جب کہ وہ عذاب کو دیکھیں گے کہ ساری قوت اللہ ہی کے لیے ہے اور اللہ سخت عذاب دینے والا ہے۔“ (2:165)۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader