Urdu book · اللہ اکبر

روپیہ سے راکھ تک

Urdu book, p. 355

By Maulana Wahiduddin Khan

یقین کو برباد کر دیا ہے یہی جدید انسان کے عدم اطمینان کی سب سے بڑی نفسیاتی وجہ ہے۔ انسان کو جب تک ایک ایسا کامل نقطہ نظر نہ دیا جائے جو اس کے حال اور مستقبل کو ابدی طور پر پُرامید بناتا ہو وہ کبھی حقیقی معنوں میں مطمئن نہیں کر سکتا۔ نوجوان کو اپنے دنیوی مستقبل کا مسئلہ پریشان کرتا ہے مگر جب وہ اپنا دنیوی مستقبل تعمیر کر چکا ہوتا ہے تو اس کے بعد مسئلہ ختم نہیں ہوتا۔ اب دوسرے سوالات اس کو پریشان کرنے لگتے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ پریشانیوں سے آدمی اسی وقت نجات پا سکتا ہے جب کہ وہ ابدی عمر تک کے لیے اپنے سوالات کا جواب پالے نہ کہ صرف وقتی عمر تک کے لیے۔ حقیقت انسانی سب سے بڑی نیکی حقیقت واقعہ کا اعتراف ہے۔ اس دنیا میں سارا اختیار صرف ایک خدا کو حاصل ہے۔ اس کے مقابلہ میں انسان بالکل عاجز اور بے بس ہے۔ مگر اس دنیا میں انسان کو بظاہر ایسے حالات میں رکھا گیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو پوری طرح آزاد اور خود مختار محسوس کرے۔ یہی انسان کا امتحان ہے۔ جو آدمی حقیقی صورت حال کو سمجھے اور اس کا اعتراف کر کے خدا کے آگے جھک جائے، وہ قابل انعام ٹھہرا۔ اس کے برعکس، جو آدمی امتحانی پردے کو پھاڑنے میں کامیاب نہ ہو اور خدا کی بڑائی کے آگے اپنے کو نہ جھکائے وہ مجرم ہے۔ ایسا شخص عنقریب سخت ترین عذاب میں ڈال دیا جائے گا۔ دنیا میں وہ مسئلہ بہت بڑے پیمانے پر پایا گیا ہے جس کو خرابی کا مسئلہ (Problem of evil) کہا جاتا ہے۔ انسان کے ساتھ موجود دنیا میں بے شمار قسم کے دکھ لگے ہوئے ہیں۔ ایک شخص تندرست و توانا ہے اور اچانک موت آ کر اس کو دبوچ لیتی ہے۔ ایک شخص کے ساتھ حادثہ پیش آتا ہے اور اس کے شاندار جسم کو کچل

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page