Urdu book · اللہ اکبر

اللہ اکبر

Urdu book, p. 360

By Maulana Wahiduddin Khan

اس کے برعکس، اگر ایسا ہو کہ زمین کی جسامت موجودہ جسامت کے مقابلہ میں دونا ہو جائے تو اس کی قوت کشش بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔ جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ جسم کا بڑھنا رک جائے گا۔ شیر کی جسامت گھٹ کر بلی جیسی ہو جائے گی اور انسان کا یہ حال ہوگا کہ وہ اپنے موجودہ خوب صورت قد کو کھودے گا اور زمین ان چھوٹے چھوٹے انسانوں کی بستی بن جائے گی جن کو ہم بونا کہہ کر مسکراتے ہیں۔ تخلیق خداوندی کی یہی وہ حکمت ہے جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں آیا ہے: وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِمِقْدَارٍ (13:8) ۔ یعنی، اور ہر چیز اس کے یہاں ایک انداز پر ہے۔ زندگی کا پیچ حیدر آباد کا واقعہ ہے 21 ستمبر 1981 کو مسٹر بی کے راماریڈی (90 سال) اور ان کی 80 سالہ بیوی پھولا بائی رات کے وقت اپنے گھر واقع پنجارہ ہلز میں سورہے تھے۔ ان کے علاوہ ان کے گھر میں اس وقت صرف ان کا ملازم رامیا (50 سال) تھا۔ رامیانے عین نیند کی حالت میں کلہاڑی سے بوڑھے میاں بیوی پر حملہ کیا اور نہایت بے دردی کے ساتھ دونوں کو مار ڈالا۔ اس کے بعد رامیانے بکس سے تقریباً ایک لاکھ روپے کے ہیرے اور زیورات نکالے اور رات کی تاریکی میں گھر سے باہر نکل گیا۔ راستہ چلتے ہوئے وہ ایک ایسے مقام پر پہنچا جہاں پولیس کے دو آدمی رات کی ڈیوٹی میں پہرہ دے رہے تھے۔ ان کو شبہ ہو اپنانچہ انھوں نے رامیا کو پکڑ لیا۔ پوچھ گچھ اور ڈرانے دھمکانے کے بعد اس نے اپنے جرم کا اقرار کر لیا اور چرایا ہوامال پولیس کے حوالے کر دیا۔ دونوں پولیس کے آدمیوں نے رامیا کو اور اس سے برآمدہ شدہ مال کو لے جا کر تھانہ میں جمع کر دیا۔ ان کا نام شیخ محبوب اور ایس ایم رشید بتایا گیا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page