Urdu book · اللہ اکبر

کامیاب زندگی

Urdu book, p. 376

By Maulana Wahiduddin Khan

کامیاب زندگی اسٹورٹ کیلی (Stuart Kelly) اونٹاریو کا ایک ٹرک ڈرائیور تھا اس نے لٹری کا ایک ٹکٹ خریدا۔ جنوری 1984 میں اس کے نتیجہ کا اعلان ہوا تو اس کو پہلا انعام ملا جو 13.9 ملین ڈالر تھا۔ یہ کناڈا میں ملنے والے اب تک کے تمام لٹری انعامات میں سب سے زیادہ تھا۔ اسٹورٹ کیلی کے یہاں کوئی اولاد نہ تھی۔ اس کو اتنا بڑا انعام ملا تو اس نے کہا کہ یہ میری تمام ممکن ضرورتوں سے بھی زیادہ ہے مگر اس کو خوشیوں کا ابھی آغاز بھی نہیں ہوا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے سب سے بڑے غم میں مبتلا ہو گیا۔ انعام ملنے کے صرف تین ماہ بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کو کینسر ہو چکا ہے۔ لٹری انعام ملنے کے سات ماہ بعد وہ مر گیا۔ اس کی عمر 57 سال تھی۔ وہ 35 سال تک ٹرک ڈرائیور رہا اور انعام ملنے کے صرف سات ماہ بعد وہ اس دنیا سے چلا گیا۔ موجودہ دنیا میں ہر آدمی دولت چاہتا ہے تا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے لیے ایک کامیاب زندگی کی تعمیر کرے۔ مگر موجودہ دنیا میں انسان کا اصل مسئلہ دولت نہیں بلکہ اس کا مسئلہ محدودیت ہے کوئی انسان خواہ کتنی ہی زیادہ دولت اپنے لیے حاصل کر لے وہ محدودیت سے خالی نہیں ہوسکتا۔ اسی لیے کوئی شخص اس دنیا میں اپنی دل پسند زندگی بھی نہیں بنا سکتا۔ دولت کی کوئی مقدار آدمی کو اس سے نہیں بچا سکتی کہ وہ بیمار نہ ہو۔ اس کو حادثہ نہ پیش آئے۔ ایک مختصر مدت کے بعد وہ مر نہ جائے۔ اور جب بیماری اور حادثہ اور موت پر انسان کو قدرت نہیں تو اپنے لیے پسندیدہ زندگی بنانے پر وہ کیسے قادر ہو سکتا ہے۔ دولت زندگی نہیں ہے۔ دولت زندگی کا ایک وسیلہ ہے۔ وسیلہ کی اہمیت ہمیشہ دوسرے درجہ کی ہوتی ہے۔ زندگی ہے تو وسیلہ کی بھی اہمیت ہے۔ اور اگر زندگی نہیں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page