Urdu book · اللہ اکبر

اللہ اکبر

Urdu book, p. 384

By Maulana Wahiduddin Khan

کرنے کا کام کیا ہے، اس سوال کا صرف ایک ہی جواب ہے اور وہ یہ کہ اپنے آپ کو اور دوسرے بندگان خدا کو آگ کے عذاب سے بچانے کی کوشش کی جائے۔ خدا کے پیغمبروں نے زندگی کی جو حقیقت بتائی ہے اس کے مطابق زندگی کا اصلی مسئلہ یہ ہے کہ آدمی آخرت میں خدا کی پکڑ سے بچ سکے۔ اس آنے والے دن کی سختیوں سے اپنے آپ کو بچانا اور دوسرے انسانوں کو اس سے بچنے کی تلقین کرنا، یہی موجودہ دنیا میں کرنے کا اصل کام ہے۔ اس کے سوا جو مطلوب چیزیں ہیں وہ سب اسی کام کے نتیجہ میں حاصل ہوتی ہیں۔ مقبولیّت کا راز بنجامن فرینکلن (Benjamin Franklin) اپنے بچپن میں نااہلی (tactlessness) کے لیے مشہور تھا۔ مگر بعد کو اس نے اتنا مقام پیدا کیا کہ وہ امریکا کی طرف سے فرانس میں سفیر بنا کر بھیجا گیا۔ اس کی کامیابی کا راز کیا تھا۔ صرف یہ کہ تجربات سے اس نے جانا کہ لوگ اپنے خلاف تنقید سے بہت برہم ہوتے ہیں۔ اس نے طے کیا کہ میں کبھی کسی کی کوئی خرابی نہیں بیان کروں گا۔ میں ہر ایک کی صرف خوبیاں بیان کروں گا: I will speak ill of no man, and speak all the good I know of everybody. یہی وجہ ہے کہ با اصول آدمی ہمیشہ سب سے زیادہ مبغوض ہوتا ہے اور بے اصول آدمی کو لوگوں کی نظر میں سب سے زیادہ مقبولیّت حاصل ہوتی ہے۔ با اصول آدمی ہمیشہ حق کہتا ہے، خواہ وہ کسی کے موافق ہو یا کسی کے خلاف۔ جب کہ بے اصول آدمی ہر موقع کے لحاظ سے وہ بات کہتا ہے جس کو سن کر لوگ خوش ہو جائیں۔ سب کی پسند کی بات کہنے کی اسے یہ قیمت ملتی ہے کہ وہ سب کی نظر میں پسندیدہ شخص بن جاتا ہے۔ یہ طریقہ تاجر کے لیے یقیناً مفید ہے مگر وہ داعی اور مصلح کے لیے زہر کی حیثیت رکھتا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page