Urdu book · اللہ اکبر

نازک سوال

Urdu book, p. 395

By Maulana Wahiduddin Khan

نازک سوال آر تھر کونلر موت کی طرف سفر کو نامعلوم ملک (Unknown Country) کی طرف سفر کہتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ موت ہماری زندگی کا سب سے عجیب اور پراسرار واقعہ ہے۔ ہر آدمی متجسس ہوتا ہے کہ یہ معلوم کرے کہ مرکروہ کہاں پہنچنے والا ہے۔ امریکا کے مشہور مشنری ڈاکٹر بلی گراہم (2018-1918) کی ایک کتاب ہے جس کا نام ہے مسرت کا راز (The Secret of Happiness) اس کتاب میں بلی گراہم نے لکھا ہے کہ ایک بار مجھے دنیا کے ایک بہت بڑے لیڈر کا ارجنٹ پیغام ملا۔ پیغام میں کہا گیا تھا کہ فوراً مجھ سے ملاقات کرو۔ میں روانہ ہو کر مذکورہ لیڈر کے یہاں پہنچا۔ جب میں لیڈر سے اس کے دفتر میں ملا تو وہ فوراً مجھے الگ کمرہ میں لے گیا اور مجھ سے مخاطب ہوتے ہوئے بڑے مؤثر لہجہ میں کہا: I am an old man. Life has lost all meaning. I am ready to take a fateful leap into the Unknown. Young man. can you give me a ray of hope. میں ایک بوڑھا آدمی ہوں۔ زندگی نے اپنی تمام معنویت کھودی ہے۔ عنقریب میں نامعلوم دنیا کی طرف ایک فیصلہ کن چھلانگ لگانے والا ہوں۔ اے نوجوان شخص، کیا تم مجھے امید کی کوئی کرن دے سکتے ہو۔ موت ہر آدمی کا پیچھا کر رہی ہے۔ بچپن اور جوانی کی عمر میں آدمی اسے بھولا رہتا ہے۔ مگر بالا آخر تقدیر کا فیصلہ غالب آتا ہے۔ بڑھاپے میں جب اس کی طاقتیں گھٹ جاتی ہیں، تب اسے محسوس ہوتا ہے کہ اب میں بہر حال جلد ہی مرجاؤں گا۔ اس وقت وہ مجبور ہوتا ہے کہ سوچے کہ "موت کے بعد کیا ہونے والا ہے‘‘ اسے تلاش ہوتی ہے کہ وہ کوئی امید کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page