Urdu book · اللہ اکبر

اللہ اکبر

Urdu book, p. 396

By Maulana Wahiduddin Khan

کرن پالے جو موت کے بعد آنے والے حالات میں اس کی زندگی کو تابناک کر سکے۔ حقیقت یہ ہے کہ خدا کے پیغمبر اسی امید کی روشنی کو دینے کے لیے آئے۔ پیغمبروں نے انسان کو بتایا کہ موت کے بعد ایک اور دنیا ہے جو ابدی بھی ہے اور معیاری بھی۔ موت کے بعد کی اس کامل دنیا میں اس کو داخلہ ملے گا جو موت سے پہلے کی دنیا میں صالح اعمال سے اس کا استحقاق ثابت کرے۔ حقیقت یہ ہے کہ موت زندگی کا خاتمہ نہیں۔ موت دوسری دنیا کی طرف ایک چھلانگ ہے۔ موت ایک زندگی سے دوسری زندگی کی طرف سفر ہے۔ کامیاب انسان وہ ہے جس کی موت اس کو اس کی منزل مقصود تک پہنچانے کا ذریعہ بن جائے۔ داعی بننے کے لیے مائیکل فیراڈے (1791-1867ء) اور لارنس براگ (1971-1890ء) عہد جدید کے بہت کامیاب معلم سمجھے جاتے ہیں۔ یہ دونوں لندن کے رائل انسٹی ٹیوٹ میں لیکچر دیا کرتے تھے۔ کامیاب لیکچر کا راز کیا ہے، اس کے بارے میں دونوں کی یادداشتیں شائع ہوئی ہیں۔ ہم بالترتیب دونوں کا ایک ایک فقرہ یہاں نقل کرتے ہیں جو گویا ان کے تجربات کا خلاصہ ہے۔ I am sorry to say that the generality of mankind cannot accompany us one short hour unless the path is strewn with flowers. میں افسوس کے ساتھ یہ کہوں گا کہ بیشتر انسان ایک گھنٹے کے مختصر وقت میں بھی ہمارے ہم سفر نہیں بن سکتے الّا یہ کہ راستہ پھولوں سے سجادیا گیا ہو۔ The essential feature for success of the lecture is the emotional contact between the lecturer and the students.

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page