Urdu book · اللہ اکبر

اللہ اکبر

Urdu book, p. 48

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک بندۂ خدا کے قلب میں ابلتا ہے اور صرف اس کی تنہائیوں کو یہ خوش قسمتی حاصل ہوتی ہے کہ وہ اس کو سنیں اور دیکھیں ۔ خدا کی عظمتوں میں جینے والے اور انسان کی عظمتوں میں جینے والے میں وہی فرق ہے جو خود خدا اور انسان میں ۔ کارخانہ کائنات آپ کسی انسانی کارخانہ میں داخل ہوں تو آپ دیکھیں گے کہ وہاں ہر چیز کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔ اس کے ہر شعبہ میں تعارفی تختیاں لگی ہوئی ہیں ۔ ہر جگہ آدمی کھڑا ہوا ہے جو آپ کے ہر سوال کا پورا جواب دیتا ہے۔ کارخانہ کی طرف سے آپ کو ایسا تعارفی لٹریچر بھی دیا جائے گا جس میں ضروری معلومات درج ہوں ۔ کائنات تمام کارخانوں سے زیادہ بڑا کارخانہ ہے۔ مگر یہاں نہ کہیں کوئی تعارفی بورڈ نظر آتا اور نہ کوئی گائیڈ ۔ یہاں منصوبہ بندی بھی ہے اور تعمیرات بھی۔ یہاں پیداوار بھی اور پیکنگ اور سپلائی کا انتظام بھی۔ یہاں رسد اور طلب میں تناسب کا لحاظ بھی کیا جا رہا ہے اور صنعتی فضلات کو دوبارہ استعمال میں لانے کا اہتمام بھی ۔ یہاں ضبط اور توازن کا نظام بھی ہے اور خام سامانوں کی مسلسل فراہمی کا بندوبست بھی۔ یہ سب کچھ ہے مگر نہ کہیں کوئی اعلان کرنے والا ہے اور نہ بتانے والا۔ پہاڑوں کی بلندیاں کائناتی اسٹیج کی مانند نظر آتی ہیں مگر وہاں کوئی بولنے والا نہیں۔ چڑیاں چہچہاتی ہیں تو شبہ ہوتا ہے کہ وہ شاید کسی بات کی خبر دے رہی ہیں مگر ان کی بولی سمجھ میں نہیں آتی۔ بجلی چمکتی اور بادل گرجتے ہیں تو گمان ہوتا ہے کہ شاید یہ کائنات کا آلہ مکبر الصوت ہے جس کے ذریعہ کچھ اعلان کیا جا رہا ہے مگر اس کے الفاظ آدمی کے لیے قابل فہم نہیں ہوتے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page