اللہ اکبر
Urdu book, p. 52
By Maulana Wahiduddin Khan
2- خدا بڑا ہے ، اس لیے تم بڑے نہیں ہو۔ " پہلا جملہ " اللہ اکبر" کے کلمہ کو صحیح رخ سے لینا ہے اور دوسرا جملہ "اللہ اکبر" کے کلمہ کو غلط رخ سے اختیار کرنا ہے۔ اگر آپ کہیں کہ "خدا بڑا ہے اس لیے میں بڑا نہیں ہوں تو آپ کے اندر اپنی ذات کے بارے میں ذمہ داری کا احساس جاگے گا۔ آپ کے اندر سے گھمنڈ نکلے گا اور سنجیدگی اور ذاتی اصلاح کا جذبہ پیدا ہوگا۔ آپ کے اندر تواضع ابھرے گی جو تمام بھلائیوں کی جڑ ہے۔ اس کے برعکس ، جب آپ کا نعرہ یہ ہو کہ " خدا بڑا ہے اس لیے تم بڑے نہیں ہو، تو اس سے گھمنڈ کی نفسیات پیدا ہوتی ہے اور توڑ پھوڑ اور دوسروں کے خلاف اکھڑ پچھاڑ کی سیاست ابھرتی ہے۔ اصلاح کے نام پر ایسا فساد ظہور میں آتا ہے جو کسی حد پر رکنے والا نہ ہو۔ خدا سے غافل کسی شخص سے اس کے عزیز بیٹے کا ذکر کیجیے تو اس کے پاس اپنے بیٹے کے بارے میں کہنے کے لیے اتنی زیادہ باتیں ہوں گی جو کبھی ختم نہ ہوں۔ مگر اسی شخص کے سامنے خدا کا تذکرہ کیجیے تو وہ اس طرح غیر متحرک بنا رہے گا جیسے کہ اس کے پاس خدا کے بارے میں کہنے کے لیے کوئی بات ہی نہیں۔ جیسے کہ وہ خدا کے بارے میں کچھ جانتا ہی نہیں۔ کسی شخص کو اس کے خاندانی بزرگ کی یاد دلا دیجیے تو وہ اس قدر پر جوش طور پر بولنے لگے گا جیسے کہ اس کے تمام اندرونی احساسات جاگ اٹھے ہوں۔ مگر اسی شخص کے سامنے خدا کا ذکر کیجیے تو وہ جذبات سے اس طرح خالی نظر آئے گا جیسے کہ اس کو معلوم ہی نہیں کہ خدا کے بارے میں کیا کہا جائے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader