Urdu book · اللہ اکبر

اللہ اکبر

Urdu book, p. 56

By Maulana Wahiduddin Khan

آئن سٹائن اپنے اس ذہن کی وجہ سے کہتا ہے کہ اس معنی میں میں بھی ایک پکا مذہبی آدمی ہوں: کائنات خدا کی نشانی ہے۔ وہ مخلوق کے روپ میں خالق کی تصویر دکھاتی ہے۔ جو شخص کھلے ذہن کے ساتھ کائنات کو دیکھے گا وہ اس کے اندر اس کے خدا کو پالے گا۔ البتہ جن کے ذہن میں ٹیڑ ھ ہو وہ عین روشنی کے درمیان بھی اندھیرے میں رہیں گے، وہ خدا کے قریب کھڑے ہو کر بھی خدا کو نہ پائیں گے۔ قدرتی مناظر مسٹر یو۔ کے موکھا پادھیائے لندن گئے۔ وہاں ان کی ملاقات ایک معمر انگریز سے ہوئی جو پچاس سال پہلے برٹش راج کے زمانہ میں رائل ایئرفورس کے افسر کی حیثیت سے ہندوستان میں مقیم تھا۔ اس نے مسٹر موکھا پادھیائے سے بہت دل چسپی کے ساتھ ہندوستان کے حالات پوچھے ۔ اس نے بتایا کہ اس کا قیام زیادہ تر بمبئی اور پونہ میں تھا۔ اس نے عجیب محویت کے انداز میں بتایا کہ بمبئی اور پونہ کے درمیان ٹرین کا سفر اس کو بہت پسند تھا۔ یہ پورا سفر دریاؤں ، جنگلوں اور قدرت کے مناظر کے درمیان ہوتا تھا۔ اس نے کہا کہ میں دوبارہ ہندوستان جانا چاہتا ہوں تا کہ ان مناظر کو دیکھ کر خوشی حاصل کروں ۔ مزید سوالات کے درمیان مسٹر موکھا پادھیائے نے مذکورہ انگریز کو بتایا کہ اب پونہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page