Urdu book · اللہ اکبر

اللہ اکبر

Urdu book, p. 68

By Maulana Wahiduddin Khan

میں اس کا انعام پانا ہے۔ مذہبی انسان خدا کو نہیں دیکھتا اور نہ آخرت کو۔ مگر وہ انتہائی انہماک کے ساتھ اپنے عمل میں مشغول رہتا ہے۔ اس انہماک کی وجہ نہ دکھائی دینے والی حقیقتوں پر اس کا کامل عقیدہ ہے۔ ٹھیک یہی معاملہ سائنسداں کا ہے۔ وہ ساری عمر کسی حقیقت کی جستجو کرتا ہے۔ یہ حقیقت نامعلوم دنیا میں چھپی ہوئی ہے۔ تاہم سائنس داں پیشگی طور پر یہ یقین کر لیتا ہے کہ جو چیز وہ چاہتا ہے وہ کائنات کے اندر چھپی ہوئی موجود ہے۔ اگرچہ ابھی تک وہ اس کے علم میں نہیں آئی۔ مذہب کی اصل کائنات کا معنویت پر یقین کرنا ہے۔ ایسی معنویت جو بظاہر ہم کو اپنی آنکھوں سے دکھائی نہیں دیتی۔ سائنسی کھوج کی نوعیت بھی اپنی اصل حقیقت کے اعتبار سے یہی ہے۔ اس دنیا میں ایک سائنس داں بھی ٹھیک اسی مقام پر کھڑا ہوا ہے جہاں ایک مذہبی انسان۔ اس دنیا میں تمام اعلیٰ حقیقتیں چھپی ہوئی حقیقتیں ہیں۔ اس لیے وہ شخص زیادہ سنجیدگی کے ساتھ کسی اعلیٰ تحقیقی کام میں مصروف ہوگا جو چھپی ہوئی حقیقت پر یقین رکھنے والا ہو۔ انسان کی بے چاریگی بنگلہ دیش بے شمار چھوٹے چھوٹے جزائر کا مجموعہ ہے۔ یہاں اکثر شدید طوفان آتے ہیں اور انسانی آبادیوں کو غیر معمولی نقصان پہنچاتے ہیں۔ اب تک کے ریکارڈ کے مطابق 1876ء میں یہاں سخت ترین طوفان آیا جس میں تقریباً تین لاکھ انسانی جانیں ضائع ہو گئیں۔ دیگر نقصانات اس کے علاوہ ہیں۔ مئی 1985 میں یہاں پھر طوفان آیا۔ طوفانی ہوائیں 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تقریباً ایک ہزار جزیروں کے علاقہ میں داخل ہو گئیں۔ دوسری طرف سمندر کی چار میٹر سے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page