Urdu book · اللہ اکبر

اللہ اکبر

Urdu book, p. 82

By Maulana Wahiduddin Khan

چھوٹی ہو جائے ۔ اس کو یاد آئے تو خدا کی یاد آئے ۔ اس کو امید ہو تو خدا سے امید ہو۔ اس کو ڈر ہو تو صرف خدا کا ڈر رہو ۔ خدا کی ذات اس کی نظر میں سب کچھ ہوا اور اپنی ذات اس کی نظر میں بے کچھ ۔ یہی دوسرا انسان خدا پرست انسان ہے۔ وہ ایک حقیقت پسند انسان ہے کیوں کہ اس نے وہ روش اختیار کی ہے جو کائنات کے مجموعی نظام سے پوری طرح مطابقت رکھتی ہے۔ اس نے اس صحیح راستہ کو پالیا ہے جس پر چلنے والا اس حقیقی منزل تک پہنچ جاتا ہے جس کے سوا خدا کی اس کائنات میں دوسری کوئی منزل نہیں۔ انسان کی منزل خدا ہے۔ اس سے کمتر کوئی چیز انسان کی منزل نہیں ہو سکتی۔ زندگی کا مسئلہ برازیل جنوبی امریکا کا ایک ملک ہے جو اٹلانٹک سمندر کے کنارے واقع ہے۔ اس کی آبادی 119 ملین ہے جس میں زیادہ تر رومن کیتھولک ہیں۔ برازیل میں 1964 سے فوجی حکومت قائم تھی۔ فوجی حکومت کے خلاف جن جمہوریت پسند لیڈروں نے تحریک چلائی ان میں ایک ممتاز نام ٹینکر یڈنویس (1985-1910) کا تھا۔ مسٹر نویس نے بے شمار مصیبتیں اٹھائیں۔ 21 سال کی پر مشقت جدوجہد کے بعد بالآخر وہ ملک کے عوام کو حکومت کے خلاف منظم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ فوجی حکمراں مجبور ہو گئے کہ ملک میں عام انتخابات کرائیں۔ جنوری 1985 ء میں الیکشن ہوا۔ اس الیکشن میں مسٹر نویس بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے۔ اخبارات اور ریڈیو نے ان کی کامیابی کا شاندار تذکرہ کیا۔ ایک اخبار نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ۔ ان کی جیت ایک شخص کے تقریبا پچاس سالہ سیاسی کردار کی تکمیل ہے :

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page