Urdu book · اللہ اکبر

اللہ اکبر

Urdu book, p. 92

By Maulana Wahiduddin Khan

کولمبیا کے دو مسافروں میں سے ایک مسٹر جان ینگ (2018-1930ء) تھے۔ ان کی عمر اس وقت 50 سال ہے۔ 54 گھنٹہ بے وزنی حالت میں رہنے کے بعد جب وہ اس حیران کن خلائی سفر سے واپس کیلی فورنیا پہنچے تو بے ساختہ ان کی زبان سے نکلا ۔ کیسا عجیب ہے اس طرح سے کیلی فورنیا آنا: What a way to come to California مسٹر ینگ خلائی سفر طے کر کے کولمبیا کے ذریعہ کیلی فورنیا میں اترے تو یہ بات ان کو بہت عجیب معلوم ہوئی۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ اس کائنات کی ہر چیز عجیب ہے۔ کوئی سفر خواہ پیدل ہو یا سواری کے ذریعہ ہو، اس میں اتنے بے شمار کائناتی اسباب شامل ہوتے ہیں کہ آدمی ان کے بارے میں سوچے تو معمولی سفر بھی اس کو حیران کن معلوم ہو کہ وہ پکار اٹھے: میرا اپنے پیروں سے چل کر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنا بھی اتنا عجیب ہے جتنا کولمبیا کے ذریعہ خلائی سفر طے کر کے کیلی فورنیا کے صحرا میں اترنا۔ عام آدمی صرف کسی انوکھے واقعہ کے عجوبہ کو دیکھ پاتا ہے، عقلمند وہ ہے جو معمولی واقعات میں بھی خدائی عجوبہ کو دیکھ لے۔ خدا سے نسبت ایک بزرگ فجر کی نماز کے وقت اپنے گھر سے نکلے اور تیزی سے مسجد کے لیے روانہ ہو گئے مگر جب وہ مسجد کے اندر داخل ہوئے تو ان کے قدموں کی رفتار سست ہوگئی۔ اس وقت اگر چہ پہلی صف میں کافی جگہ تھی۔ مگر وہ پیچھے کی صف میں رک گئے اور مسجد کے ایک کنارے بیٹھ کر جماعت کا انتظار کرنے لگے۔ نماز کے بعد ایک شخص نے پوچھا کہ حضرت، یہ کیا بات ہے کہ آپ مسجد کی طرف تیزی سے روانہ ہوئے مگر جب مسجد کے اندر پہنچے تو بڑھ کر اگلی صف میں جگہ لینے کے بجائے پچھلی صف میں ایک گوشہ میں بیٹھ گئے ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page