Urdu book · امن عالم

امن اور اسلام

Urdu book, p. 11

By Maulana Wahiduddin Khan

امن اور اسلام امریکی یونیورسٹی (واشنگٹن) میں ایک سہ روزہ سمپوزیئم فروری 1998 ء میں ہوا۔ اس کے اجلاس 6 فروری میں راقم الحروف نے اسلام اور امن پر ایک تقریر کی۔ اس تقریر کا ایک حصہ یہ تھا: اسلامی ٹیرزم اسی طرح ایک متضاد اصطلاح ہے جس طرح پر امن دہشت گردی (pacivistic terrorism)۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلام کی تمام تعلیمات امن کے اصول پر مبنی ہیں، خواہ براہِ راست طور پر یا بالواسطہ طور پر۔ قرآن و حدیث میں امن کی تعلیم خود لفظ اسلام میں امن کا مفہوم شامل ہے۔ اسلام کا روٹ ورڈ سلم ہے۔ سلم کے معنی امن کے ہوتے ہیں۔ اس لیے اسلام کا مطلب ہے، امن کا مذہب۔ امام بخاری نے اپنی کتاب صحیح البخاری میں ایک عنوان ان الفاظ میں بیان کیا ہے: اَلسَّلَامُ مِنَ الْإِسْلَامِ (کتاب الایمان) یعنی سلامتی اسلام کا جز ء ہے۔ حدیث میں آیا ہے کہ تین چیزیں ایمان کا جزء ہیں (ثَلاثٌ مِنَ الْإِيْمَانِ)۔ ان میں سے ایک یہ ہے: وَبَذْلُ السَّلَامِ لِلْعَالَمِ (مسند البزار، حدیث نمبر 1396) یعنی دنیا میں امن

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page