Urdu book · امن عالم

امن اور اسلام

Urdu book, p. 12

By Maulana Wahiduddin Khan

پھیلانا ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ امن و سلامتی ایمان کا جزء ہے ۔ اسی طرح حدیث میں ہے : اَلْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ النَّاسُ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ ، وَالْمُؤْمِنُ مَنْ أَمِنَهُ النَّاسُ عَلَى دِمَائِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ ( سنن النسائی ، حدیث نمبر (4995) ۔ یعنی مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور جس کے ہاتھ سے لوگ محفوظ رہیں، اور مومن وہ ہے جس سے لوگ اپنے جان و مال کے معاملے میں امن سے رہیں ۔ قرآن میں اللہ کے جو نام ( صفت ) بتائے گئے ہیں ان میں سے ایک السلام (59:23) ہے ، یعنی امن و سلامتی ۔ گویا اللہ کی ذات خود صفت امن کا مظہر ہے ۔ حدیث میں آیا ہے : اِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّلَامُ ( صحیح البخاری ، حدیث نمبر 831 ) ۔ یعنی اللہ خود سلامتی ہے ۔ اسی طرح اللہ کی ہدایت کو قرآن میں سُبُلَ السَّلَامِ (5:16) کہا گیا ہے ۔ یعنی امن کے راستے ۔ اسلام کے مطابق ، جنت انسان کے قیام کی معیاری جگہ ہے ، اور قرآن میں جنت کو دارالسلام (10:25) کہا گیا ہے ۔ یعنی امن کا گھر ۔ قرآن میں بتایا گیا ہے کہ اہل جنت کا قول ایک دوسرے کے لیے سلامتی سلامتی ( الواقعہ 26 ) ہوگا۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہ اہل جنت کا اجتماعی کلچر پیس کلچر ہوگا ۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے : وَالصُّلْحُ خَيْرٌ (4:128) ۔ یعنی صلح کی روش اپنے نتیجہ کے اعتبار سے زیادہ بہتر ہے ۔ فطرت کے قانون کے مطابق ، اللہ نے مصالحانہ طریقہ عمل پر وہ کامیابی مقدر کردی ہے جو اس نے غیر مصالحانہ یا متشددانہ طریقہ عمل پر مقدر نہیں کی ۔ پیغمبر اسلام کی اہلیہ عائشہ بنت ابی بکر اجتماعی معاملات میں آپ کی جنرل پالیسی کو اس طرح بیان کرتی ہیں : مَا خُيِّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَمْرَيْنِ إِلَّا اخْتَارَ أَيْسَرَهُمَا ( صحیح البخاری ، حدیث نمبر 3560 ؛ صحیح مسلم ، حدیث نمبر (2327) ۔ یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی دو چیزوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوتا تو آپ ہمیشہ دونوں میں سے آسان کا انتخاب کرتے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب پر امن عمل (peaceful activism) دستیاب ہو تو پر تشدد دا یکٹوزم (violent activism) کو اختیار نہیں کیا جائے گا ۔ کیوں کہ پر امن عمل کی حیثیت مقابلہ آسان انتخاب (easier option) کی ہے اور پرتشدد عمل کی حیثیت مقابلہ مشکل انتخاب (harder

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page